امور داخلہ کی وزارت

نیم فوجی دستوں کی جدیدکاری

प्रविष्टि तिथि: 10 JUL 2019 3:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10؍جولائی،مرکزی مسلح پولیس فورسیز (سی اے پی ایف)؍ آسام رائفلز (اے آر) ؍نیشنل  سکیورٹی گارڈ (این ایس جی)کی جدیدکاری ، ان کی آپریشنل ضروریات کے مطابق، ایک جاری عمل ہے۔ نہایت جدید ترین ہتھیاروں، کپڑوں، ماہر گاڑیوں اور سازوسامان کی  تحویل کے ذریعےمرکزی مسلح پولیس فورسیز  (سیاےپیایف)؍ آسامرائفلز (اےآر) ؍ قومی سلامتی دستہ (این ایس جی)کو فنڈز ان کی جدیدکاری اور صلاحیت میں بہتری کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

گزشتہ 3 برس کے دوران  سی اے پی ایف ؍ اے آر؍ این ایس جی کے ذریعہ نہایت جدید ترین ہتھیاروں اور گولہ بارود، نئی گاڑیوں اور دیگر جدیدترین ٹیکنالوجیوں کو حاصل کرنےکےلئے 8593 کروڑروپےکی رقم خرچ کی گئی۔

حکومت نے مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ مرکزی مسلح پولیس اہلکاروں کےلئے  تسلی بخش مکانات میں اضافہ کیا جائے۔ سال 19-2018 کے دوران مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے لئے رہائشی عمارتوں پر 1765.60کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی۔

ریاست جموں و کشمیر اور نکسل مخالف کارروائیوں کے لئے بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ ضلعوں  میں تعینات مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے اہلکاروں  کے موجودہ خطرات اور مشقت کے  الاؤنس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے اہلکاروں کے لئے  جموں سے سری نگر اور ڈیوٹی ؍ چھٹی پر واپس آنے  ،نیزدلی سے سری نگر   اور ڈیوٹی پر واپس آنے کے لئے مفت ہوائی سفر دستیاب ہے۔علاوہ ازیں مرکزی مسلح پولیس فورسیز کے اہلکاروں کے لئے  پچاس بستر والے 33مشترکہ  اسپتال 100 بستر والے چھ مشترکہ اسپتال، 200 بستر والے ایک اسپتال  پر مشتمل طبی سہولتیں  موجودہیں۔ حکومت نے  1368.53کروڑروپےکیمجوزہلاگتسےمیدان گڑھی، نئی دہلی میں ایک سنٹرل آرمڈ پولیس فورسیز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  (سی اے پی ایف آئی ایم ایس) کے قیام کو منظوری دی ہے۔ یہ ادارہ  ایک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ، 500 بستروالے ایک جنرل اسپتال،  300بستروالے ایک سپر اسپیشلٹی اسپتال، ایک نرسنگ کالج اور ایک اسکو ل آف پیرامیڈکس پر مشتمل ہوگا۔

مقامی اور بیرونی دونوں ہی ذرائع سے فوجیں ہتھیار خریدتی ہیں۔ موجودہ قوانین کے مطابق عالمی ٹینڈرس کی بنیاد پربیرونیملکوںسےہتھیار خریدے جاتے ہیں۔ مسلح فورسیز کی ضروریات میں مسلسل  توسیع ہوتی جا رہی ہےاور حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ مسلحفورسیز کی   ضرورتوں کی تکمیل انکی ضروریات کے مطابق کی جا سکے۔

دفاع کے وزیر مملکت جناب جی  کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-م ع-ک  ا)

U-3005


(रिलीज़ आईडी: 1578264) आगंतुक पटल : 80
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali