امور داخلہ کی وزارت

نیم فوجی عملے کے کنبوں کے لئے معاوضہ

Posted On: 10 JUL 2019 3:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 جولائی 2019،داخلی امور کے وزیرمملکت جناب نتیہ آنند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی مسلح پولیس فورسیز(سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز(اے پی) کے عملے کی تعداد جو گزشتہ دو سال یعنی 2017-18 کے دوران کارروائی میں مارے گئے تھے۔ حسب ذیل ہے:

 

فورسیز

عملے کی تعداد جو گزشتہ دو سال کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے

 

2017

2018

کل

بی ایس ایف

09

23

32

سی آر پی ایف

52

29

81

سی آئی ایس ایف

01

01

02

آئی ٹی بی پی

18

26

44

ایس ایس بی

02

02

04

اے آر

07

06

13

کل

176

اس طرح کے سی اے پی ایف کے عملے کے عزیزوں(کنبوں) کو دیئے گئے قابل قبول فائدوں کی تفصیلات نیچے دی گئی ہے:

  1. مرکزی مالی امداد:سرگرم ڈیوٹی پر ہلاک ہونے پر مرکزی مالی امداد یا کل معاوضہ ایک جنوری2016 سے بڑھا دیا گیا ہے اور یہ رقم15 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ روپے کی گئی ہے ڈیوٹی پر ہلاک ہونے کی صورت میں رقم10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ کی ہے اور یہ رقم سی اے پی ایف اور آسام  رائفلز کے عملے کے عزیزوں( کنبوں) کودی گئی ہے۔
  2. غیرمعمولی پنشن:ہلاک ہونے والے جوانوں کے عزیز واقارب(کنبے) سینٹرل سول سروسز(ایکسٹرا آرڈی نری پنشن)ضابطے 1939 کے تحت لیبرا لائزڈ فیملی پنشن کے حق دار ہے۔
  • III. ملازمت کے فائدے:سروس کے تمام فائدے یعنی ہلاک یا ریٹائرمنٹ گریچویٹی( ڈی سی آر جی) لیو ان گیشمنٹ،سینٹرل گورنمنٹ ایمپلائز گروپ انشورنس اسکیم، جنرل پروویڈینٹ فنڈ قابل قبول ہے۔
  1. فورس کے سطح کی فلاحی اسکیمیں:ہر فورس نے ملازمین/ جوانوں کے لئے فورس سطح کی فلاحی اسکیمیں وضع کی ہیں یا قائم کی ہے۔ جن میں بچوں کی تعلیم کے لئے بینی ہولینڈ فنڈز مالی امداد/ اسکالرشپ  اور بیٹی کی شادی یا بہن کی شادی کے لئے مالی امداد شامل ہیں۔
  2. بھارت کے ویر سے فنڈ: بھارت کے ویر ایک آن لائن پورٹل جو لوگوں کو اس بات کے لئے آمادہ کرتا ہے کہ وہ ان سی اے پی ایف کے عملے کے کنبوں کو رضا کارانہ طور پر عطیہ دیں جنہوں نے اپنی زندگی قربان کردی ہے۔اس طرح کے عطیات براہ راست کنبوں کے آن لائن کھاتوں میں منتقل کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کے ویر کورپس میں وصول ہونے والے فنڈز بھی اس طرح کے عملے کے کنبوں کو تقسیم کردیئے جاتے ہیں۔
  3. آپریشن کیزولٹی سرٹیفکیٹ: کارروائی کے دوران شہید ہوئے سی اے پی ایف کا عملہ اسی طرح بیٹل کیزولٹی سرٹیفکیٹ کی طرز پر آپریشنل کیزولٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرتا ہے۔ جس طرح مسلح افواج کو دستیاب ہے۔ عملے کے کنبے کچھ  فائدوں کے حقدار ہیں، جیسے ایئر اور ریل سفر کے دوران کرائے میں رعایت ، تیل پیدا کرنے والی ایجنسیوں کے الاٹمنٹ کے فائدے، وغیرہ شامل ہیں۔
  4. پرائم منسٹر اسکالرشپ اسکیم: پرائم منسٹر اسکالرشپ اسکیم(پی ایم ایس ایس) کے تحت سی  اے پی ایف کے موجودہ اور سابق جوانوں آسام رائفلز اور نیشنل سیکوریٹی گارڈ کے عملے کے موجودہ جوانوں اور ریٹائرڈ جوانوں کے بچوں کوخطیر رقم دی جاتی ہے۔ جیسے لڑکیوں کے لئے ہر ماہ 2250  روپے کی رقم، لڑکوں کے لئے 2000 ہزار روپے کی ماہانہ رقم شامل ہے لیکن اب اسکالرشپ کی رقم 2000 سے بڑھا کر2500 روپے ماہانہ کردی گئی ہے جب کہ لڑکیوں کے لئے  ماہانہ رقم 2250 سے بڑھا کر 3000 ہزار روپے  کردی گئی ہے یہ رقم 2019-20 کے تعلیمی سال سے کی گئی ہے۔
  5. ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی جانب سے مالی  معاوضے کی گنجائش: بہت سی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنے اپنے ضابطوں کے تحت عملے کے کنبوں کو معاوضہ/ امداد دینے کی گنجائش رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ح ا۔رض

U- 3002


(Release ID: 1578172)
Read this release in: English