وزارت دفاع

لداخ خطہ میں سڑک رابطہ

Posted On: 10 JUL 2019 3:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی؍10جولائی2019؍دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے جناب جام ینگ سیرنگ نامگیال کے سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ297کلو میٹر کل لمبائی میں سے مختلف حصوں میں 257.72کلو میٹر کا سڑک رابطہ حاصل کرلیا گیا ہے۔نِمّو-پدم-درچہ سڑک کے موجودہ صورتحال ذیل میں پیش گئی ہے:

  • جوڑے گئے حصے
  • صفر سے 47.00کلومیٹر تک
  • 77.78 کلو میٹر سے79.50 کلو میٹر تک
  • 89.00کلومیٹر سے 297.00کلو میٹر تک
  • غیر جوڑا گیا حصہ
  • 47.00کلو میٹر سے 77.78کلو میٹر تک
  • 79.50کلو میٹر سے 89.00 کلو میٹر تک

اس رابطے کی  تخمینہ لاگت 2276.13کروڑ روپے ہے۔اس سڑک کا کام 2002ء میں شروع ہوا تھا اور اس کے 2025ء تک مکمل ہوجانے کی امید ہے۔

پروجیکٹ کے لئے وزارت دفاع (دفاعی خدمات سے متعلق سرمایہ خرچ)کے ذریعے فنڈ مہیا کرایا گیا ہے۔رابطے کی تکمیل میں تاخیر کے اسباب ذیل میں دیئے گئے ہیں:

  • سخت چٹانوں والی پٹی
  • کام کرنے کے محدود سیزن
  • مزدوروں کی محدود دستیابی
  • پدم تک محدود رسائی

سڑک کی دفاعی ضرورتوں کی وجہ سے اس کی تعمیر کی ذمہ داری بی آر او کو سونپی گئی ہے۔

 

 

م ن۔ش س۔ن ع

U: 2998


(Release ID: 1578171) Visitor Counter : 112
Read this release in: English , Bengali