وزارت دفاع

بحریہ اور ساحلی محافظ کے لئے ایئر بورن ٹیکٹیشن

Posted On: 10 JUL 2019 1:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 جولائی 2019، ہندوستانی بحریہ کے 13 افسروں اور ہندوستانی ساحلی محافظ کے 3 افسروں کے ایک بیچ نے کوچی کے بحری ایئر اسٹیشن آئی این ایس گروڈا میں10 جولائی2019 کو کو ایک زبردست  اور غیر معمولی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آبزرورس کی حیثیت سے حصہ لیا۔ جنوبی بحری کمانڈ میں تربیت کے چیف اسٹاف آفیسرریئر ایڈمرل پنیت کمار بہل نے پریڈ کامعائنہ کیا اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لینے والے افسروں کو خصوصی گولڈن ونگس عطا کئے۔

 لیفٹیننٹ امن شرما کو اس کورس میں فرسٹ ان اوور آل آرڈر  آف میرٹ قرار دیئے جانے پر اترپردیش  ٹرافی عطا کی گئی۔اس کے علاوہ انہیں بیسٹ ان فلائنگ قرار دیئے جانے کے لئے ، فلیگ  آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ایسٹرن نیول کمانڈ ٹرافی عطا کی گئی اور سب لیفٹیننٹ آرمی کنٹے کو بیسٹ ان گراؤنڈ سبجیکٹس قرار دیتے ہوئے میموریل بک پرائز عطا کی گئی اور لیفٹیننٹ یشویر کو بیسٹ پروجیکٹ پیش کرنے کے لئے ایک بک پرائز عطا کی گئی ۔

ان افسروں کاتعلق نواسی ریگولر کورس سے ہے۔ جنہیں ایئر نیوی گیشن، فلائنگ پروسیجر ،ہوائی جنگ میں اپنائے جانے والے حربے ،اینٹی سب میرین جنگ اور ایئر بورن آئی بوننگ سسٹمز کے ایکسپلائٹیشن سمیت مختلف سبجیکٹ میں 38 ہفتوں کے لئے تربیت دی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ح ا۔رض

U- 2994



(Release ID: 1578124) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi