وزارت دفاع

رکشامنتری نے گولہ بارود کے حادثات کی روک تھام کے لئے طریقہ کاروضع کیا

Posted On: 09 JUL 2019 11:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10جولائی :رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ماہرین کی اس ٹاسک فورس کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی جو گولہ بارود کے حادثات اور اس کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے طریقہ کاروضع کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے ۔ جیسا کہ رکشامنتری نے ہدایت دی تھی یہ ٹاسک فورس محکمہ دفاع  ، آراین ڈی اور ڈی آرڈی اوکے چیئرمین ڈاکٹرجی ستھیش ریڈی نےقائم کی ہے ۔ ٹاسک فورس کے سربراہ فوج کے سابق نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فلپ کمپوز ہیں اور اس میں فوج کی تینوں شاخوں کے ارکان ، اوایف ڈی ، ڈی جی کیواے اور ڈی آرڈی او کے ممبران شامل ہیں ۔

          رکشامنتری نے  اس بات پرزوردیاکہ فوجیوں اور عام لوگوں کی حفاظت بیحداہمیت کی حامل ہے انھوں نے ڈی آرڈی او کی کوششوں کی تعریف کی جس نے سائنسی طورپرڈیزائن کئے گئے گولہ بارود کے گودا م  تیارکئے ہیں ۔جن میں اگرحادثہ ہوبھی جائے تو جانوں کی نقصان کی روک تھام ہوجاتی ہے ۔

          ٹاسک فورس کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) فلپ کمپوز نے گولہ بارود کے حادثات کے وجوہات کی وضاحت کی اور اس کی روک تھام کے اقدامات کی تفصیل بیان کی ۔

          رکشامنتری نے ٹاسک فورس کی سفارشات کی تعریف کی اورہدایت کی کہ ان پر تیز رفتاری سے عمل کیاجائے ۔

 

U-2979



(Release ID: 1578072) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi