امور داخلہ کی وزارت

جموں وکشمیر میں کثیر ایجنسی ادارے کا قیام

Posted On: 09 JUL 2019 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 جولائی 2019، داخلی امور کے وزیرمملکت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ جموں وکشمیر ریاست میں  دہشت گردی  پر نگاہ رکھنے والے ایک کثیر تادیبی گروپ (ٹی ایم جی) تشکیل دیا گیا ہے۔

ٹی ایم جی اس لئے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کی  مالی اعانت کرنے کے خلاف ٹھوس کارروائی کے علاوہ دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف بھی جامع کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

حکومت نے دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے اور ریاست جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکوریٹی فورسیز کی طرف سے موثر جواب  دیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیز کی ٹھوس اور جامع کوششوں کی وجہ سے ریاست میں سیکوریٹی کی صورتحال میں اس سال کے پہلے نصف میں بہتری آئی ہے۔ یہ صورتحال 2018 کی اسی مدت کے دوران بہتر ہوئی ہے ۔دہشت گردوں کی سرگرمیوں سے متعلق واقعات میں 28 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دراندازی میں 43 فیصد کمی ہوئی اور مقامی بھرتی میں 40 فیصد کی کمی آئی اوردہشت گردوں کو الگ تھلگ کرنے کے واقعات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ح ا۔رض

U- 2977


(Release ID: 1578015) Visitor Counter : 71
Read this release in: English