سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹرانسپورٹ کا قومی رجسٹر

Posted On: 08 JUL 2019 7:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9جولائی :سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کی وزارت نے نیشنل انفارمیٹکس سینٹر( این آئی سی ) کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کے لئے  جوقومی رجسٹری تیارکی ہے ، وہ موٹرگاڑیوں کے رجسٹریشن کے 25کروڑریکاردڈاوراندازا15ًکروڑ ڈرائیونگ لائسنسوں  کے ریکارڈ پرمشتمل ہے ۔  

          راجیہ سبھاکے ایک سوال کے تحریری جواب میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن جے گڈکری نے مطلع کیاکہ حکومت نے واہن سارتھی ڈاٹابیس تک رسائی کے سلسلے میں جو مالیہ اکٹھاکیاہے ،اس کی  آج تک مقدار65کروڑروپے ہے ۔ انھو ں نے مزید بتایاکہ حکومت نے 32سرکاری اور87پرائیویٹ فرموں تک رسائی فراہم کی ہے ۔

          انھوں نے بتایاکہ وزارت نے موٹرگاڑیوں کے رجسٹریشن کے مجموعی ڈاٹاکے معاملے میں بعض شعبوں میں ساجھیداری کے تعلق سے ‘ بلک ڈاٹا شیئرنگ پالیسی اینڈ پروسیجر’ دستیاب کرایاہے ۔جو تنظیم مجموعی ڈاٹا حاصل کرنا چاہتی ہے وہ مالی سال 20-2019کے لئے تین کروڑروپے میں حاصل کرسکتی ہے ۔ تعلیمی اداروں کو یہ ڈاٹا صرف تحقیقی مقاصد اور داخلی استعمال کے لئے حاصل ہوسکتاہے ۔ جس کے لئے انھیں مالی سال 20-2019کے سلسلے میں  صرف ایک مرتبہ 5لاکھ روپے دینے ہوں گے ۔

          جناب نتن گڈکری نے حکومت نے واہن اور سارتھی کو نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو سے چرائی گئی موٹرگاڑیوں کے ڈاٹا سے منسلک کردیاہے ۔

 

************

U-2942


(Release ID: 1577878) Visitor Counter : 122
Read this release in: English