وزارت خزانہ
بینک خدمات کے محصولات
Posted On:
08 JUL 2019 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 جولائی / خزانہ اور کمپنی امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے رہنما خطوط کے مطابق بنیادی بچت بینک کھاتہ ڈپازٹ ( بی ایس بی ڈی اے ) کے لئے درج ذیل کم از کم سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں اور ان کے لئے کھاتے میں کم از کم بینک بیلینس ہونے کی شرط بھی لازم نہیں ہے ۔
- نقد کی شکل میں رقم بینک کی برانچ اور اے ٹی ایم / کیش ڈپازٹ مشین کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے ۔
- رسید / رقم جمع کرانے کا ثبوت الیکٹرانک چینل سے حاصل کیا جا سکتا ہے یا چیک کے ڈپازٹ یا کلیکشن کے ذریعے مرکزی / ریاستی حکومتوں کی ایجنسیوں / محکموں سے بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔
- ایک مہینے میں ڈپازٹ کی تعداد یا مالیت پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے ۔
- ایک مہینے میں اے ٹی ایم وِڈرال سمیت کم از کم چار بار رقم نکالی جا سکتی ہے ۔
- اے ٹی ایم کارڈ یا اے ٹی ایم - کم – ڈیبٹ کارڈ
چنانچہ مارچ ، 2019 ء کو مذکورہ سہولتیں 57.3 کروڑ بی ایس بی ڈی کھاتہ داروں ( 35.27 کروڑ پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ داروں سمیت ) کو بغیر کسی محصول کے فراہم کرائی گئی تھیں ۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے 11 جون ، 2019 ء کے اپنے سرکولر کے ذریعے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جولائی ، 2019 ء سے آر ٹی جی ایس سسٹم کا استعمال کرکے رقم بھیجنے پر ، جو محصولات وغیرہ لئے جاتے ہیں یعنی پروسیسنگ کے محصولات وغیرہ کو ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے ختم کر دیا گیا ہے ۔ بینکوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کا فائدہ اپنے صارفین کو پہنچائیں اور آر ٹی جی ایس او ر این ای ایف ٹی نظام کے تحت کسی طرح کا محصول وصول نہ کریں ۔
آر بی آئی نے 17-2016 ء سے ، جس قدر محصولات وصول کئے ہیں ، ان کا گو شوارہ درج ذیل ہے :
برس ( اپریل سے مارچ تک )
|
آر ٹی جی ایس
|
این ای ایف ٹی
|
میزان
|
|
رکنیت کے محصولات
|
پروسیسنگ کے اوقات
|
این ایف ایف ٹی کلیئرنگ محصولات
|
|
مالی سال 2016-17
|
0.89
|
45.94
|
38.71
|
85.54
|
مالی سال 2017-18
|
0.94
|
52.30
|
46.28
|
99.52
|
مالی سال 2018-19
|
0.99
|
56.37
|
52.92
|
110.29
|
مالی سال 2019-20
( اپریل – جون )
|
0.25
|
14.69
|
13.62
|
28.56
|
وسیلہ : آر بی آئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ع ا ) ( 08– 07 – 2019 )
U. No.2926
(Release ID: 1577858)