نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں میں نوجوان صلاحیت کو راغب کرنے کیلئے مالی امداد

Posted On: 08 JUL 2019 2:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08؍ جولائی، نوجوانوں کے اموراور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن ریجی جو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ  ‘اسپورٹس’ یعنی کھیل کود چونکہ ایک ریاستی معاملہ ہے۔ لہذا کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے  اور اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومتو ں کی ہے۔حکومت ہند اپنی متعدد اسکیموں مثلاً کھیلو انڈیا، نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کی امداد اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے مراکز میں ٹریننگ کی سہولتیں فراہم کرکےریاستی حکومتوں کی کوششوں اور نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کو ہرممکن مدد فراہم کرتی ہے۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت کھیل اکیڈمیوں کو اسکیم کی صلاحیت کی تلاش اور ترقیاتی اسکیموں کےتحت طویل مدتی ایتھلیٹ ترقیاتی پروگرام (ایل ٹی اے ڈی) کے لئے منتخب کردہ نوجوان صلاحیتوں کی تربیت کے لئے ذمہ داری دی گئی ہے۔ فی الحال تیراندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، سائکلنگ، فینسنگ، فٹبال، جمناسٹکس، ہاکی، جوڈو، کبڈی، کھوکھو، کشتی رانی، شوٹنگ، تیراکی، ٹیبل ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ اورکشتی پر مشتمل 20 کھیلوں کو اس کے تحت شامل کیا گیا۔

منتخب زیر تربیت کھلاڑیوں کو ماہر کوچ، کھیلوں کے آلات ، سفر اور رہائش کی سہولتیں، اسپورٹس کِٹ، مسابقہ ایکسپوزر، طبی امداد؍انشورنس اور وظیفہ کی شکل میں  تعاون موجودہ قواعدوضوابط کے تحت فراہم کرائے جاتے ہیں۔  کھیلو انڈیا اسکیم کی صلاحیت کی تلاش اور ترقیاتی اسکیم کے تحت   طویل مدتی  ایتھلیٹ ترقیاتی پروگرام (ایل ٹی اے ڈی) کے لئے منتخب  ایک نوجوان ایتھلیٹ کو 5لاکھ روپے سالانہ کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ صلاحیت کی تلاش اور ترقیاتی اسکیم کے تحت 20 مختلف کھیلوں میں 2437 نوجوان صلاحیتوں کو منتخب کیا گیا۔

م ن۔م ع ۔ک ا

U- 2910


(Release ID: 1577767) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Bengali