قبائیلی امور کی وزارت

جنگل میں رہنے والوں کا انخلا

Posted On: 08 JUL 2019 3:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 جولائی 2019،   قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے اپنے ایک تحریر جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ  سپریم کورٹ نے ڈبلیو پی (سی) 109/2008 اور 50/2008 معاملے میں اپنے 13 فروری 2019 کے فیصلے میں جنگلوں میں رہنے والے کے وہاں سے انخلا کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ان لوگوں کا یہ دعوی شیڈول ٹرائبس اور دوسرے روایتی جنگل کے مکینوں (جنگل کے حقوق کا اعتراف) ایکٹ 2006 کے تحت مسترد کیا گیا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت نے 26 فروری 2019 کو، سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں عدالت سے اس کے 13 فروری 2019 کے فیصلے میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے وزارت کے ذریعہ داخل کردہ اس درخواست کو قبول کرلیا تھا اور 28 فروری 2019 کے اپنے فیصلے میں انخلا کے حکم پر جو اس نے 13 فروری 2019 کو صادر کیا تھا، اس کے  عملدرآمد پر روک لگادی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 2916


(Release ID: 1577759) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Bengali