وزیراعظم کا دفتر

جمائیکاکے وزیراعظم نے وزیراعظم مودی کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 04 JUL 2019 11:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،5 ؍جولائی  : محترم ومعظم وزیراعظم ، جمائیکا جناب مائیکل ہالنیس اواین ، ایم پی نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کو ہندوستان کے حالیہ پارلیمانی انتخاب میں کامیابی پرٹیلی فون پرمبارکباد دی ۔ اس کے جواب میں وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ہال نیس کی گرم جوش مبارکباد اور سب سے پہلا خط مبارکباد بھیجے جانے کے لئے شکریہ اداکیا ۔ انھوں نے زوردیکر کہاکہ ہندوستان جمائیکااورپورے کربیائی خطے کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح دیتاہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سی اے آرآئی سی اوایم   ڈیولپمنٹ فنڈ میں بین الاقوامی ترقیاتی شراکت دارکی حیثیت سے شامل ہونے کا ہندوستان کا فیصلہ بھی پورے جمائیکا کے کریبائی خطے کے ساتھ گہرے معاشی تعاون کی خواہش کا اظہارتھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-28-3



(Release ID: 1577348) Visitor Counter : 57