بھارتی چناؤ کمیشن

96پٹکورہ سے نشست پُر کرنے کے لئے عام چناؤ کا پروگرام


اڈیشہ کی ریاستی قانون ساز اسمبلی میں اسمبلی حلقہ، جہاں چناؤ ملتوی کیاگیا تھا

प्रविष्टि तिथि: 04 JUL 2019 2:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04؍ جولائی

اڈیشہ کی قانون ساز اسمبلی کا عام چناؤ چار مرحلوں میں کرایا گیا تھا۔ اڈیشہ سے 96 پٹکورہ اے سی  کے چناؤ چوتھے مرحلے میں 29.04.2019 کوکرایا گیا تھا۔ 96 پٹکورہ اے سی سے بیجو جنتا دل کے ٹکٹ پر چناؤ لڑنے والے امیدوار بید پرکاش اگروال کا 20.04.2019 کو انتقال ہوگیا تھا۔ چناؤ کا تفصیلی پروگرام حسب ذیل تھا۔

نوٹیفکیشن کا اجرا

02-04-2019

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

09-04-2019

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

10-04-2019

امیدوار کی جانب سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

12-04-2019

چناؤ کی تاریخ

29-04-2019

ووٹوں کی گنتی

23-05-2019

تاریخ جس کے پہلے چناؤ پروگرام پورا ہوجانا چاہئے

27-05-2019

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس سلسلے میں چناؤ لڑنے والے امیدوار کی موت کے پیش نظر عوامی نمائندگی قانون  1951کی دفعہ 52(1) (C) کے تحت ریٹرننگ افسر کے ذریعہ چناؤ ملتوی کردیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ کمیشن نے 24.04.2019 کو اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعہ متعلقہ تسلیم شدہ ریاستی پارٹی (بی جے ڈی) کو مطلع کیا کہ وہ عوامی نمائندگی قانون 1951 کی دفعہ 52(2) کی شقوں کے تحت اِس طرح کے نوٹس کے جاری ہونے کے 7 دن کے اندر مذکورہ چناؤ کے لئے دوسرا امیدوار نومی نیٹ کرے۔ بعد میں کمیشن نے 24.04.2019 کو اپنے نوٹیفکیشن نمبر 492/ECI/NOT/TERR/ES-II/OR-LA/2019میں التوا شدہ چناؤ کے پروگرام کو نوٹیفائی کیا تھا، جو حسب ذیل تھا۔

 

 

پرچہ نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ

01-05-2019

پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال

02-05-2019

امیدوار کی جانب سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

04-05-2019

چناؤ کی تاریخ

19-05-2019

ووٹوں کی گنتی

23-05-2019

تاریخ جس کے پہلے چناؤ پروگرام پورا ہوجانا چاہئے

27-05-2019

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فانی سمندری طوفان کے پیش نظر سی ای او اڈیشہ نے چناؤ کے پروگرام کو ملتوی کرنے کی تجویز رکھی تھی، جس کا 19.05.2019 کو چناؤ کی تاریخ کے ساتھ اوپر ذکر کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق کمیشن نے 60 دن کے لئے 96 پٹکورہ اے سی سے الیکشن کی تکمیل میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔

اب کمیشن نے تہواروں، انتخابی فہرستوں جیسے مختلف عوامل پر غور وخوض کرنے کے بعد کمیشن نے پروگرام کے مطابق اس خالی نشست کو پُر کرنے کے لئے ملتوی کئے گئے چناؤ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا ذکر حسب ذیل ہے۔

 

چناؤ کی تاریخ

20-07-2019(ہفتہ)

ووٹوں کی گنتی

24-07-2019 (بدھ)

تاریخ جس کے پہلے چناؤ پروگرام پورا ہوجانا چاہئے

26-07-2019 (جمعہ)

 

 

 

 

 

 

انتخابی فہرست

مذکورہ اسمبلی حلقے کے لئے انتخابی فہرستیں  کوالیفائنگ تاریخ کی شکل میں 01.01.2019حتمی طور پر شائع کردی گئی ہیں

الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور وی وی پیٹس

کمیشن نے سبھی پولنگ اسٹیشنوں میں چناؤ کے دوران  الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور وی وی پیٹس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور وی وی پیٹس کی مناسب تعداد دستیاب کرائی گئی ہیں اور اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے سبھی اقدامات  کئے گئے ہیں کہ چناؤ ان مشینوں کی مدد سے خوش اسلوبی سے کرائے جائیں۔

ووٹر کی شناخت

ماضی کی روایت کو دیکھتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ چناؤ کے وقت مذکورہ الیکشن میں ووٹر کی سائڈ نوٹیفکیشن لازمی ہوگی۔الیکٹرول فوٹو شناختی کارڈس ایک ووٹر کی شناخت کی اصل دستاویز ہوگی۔ البتہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ کوئی بھی ووٹر اپنے حق رائے دہی سے محروم نہ ہو۔ اگر اس کا نام انتخابی فہرستوں میں شامل ہے۔ مذکورہ چناؤ میں پولنگ کے وقت ووٹروں کی شناخت کے لئے اضافی دستاویزات کی اجازت دینے کے لئے علیحدہ ہدایات جاری کی جائیں گی۔

مثالی ضابطہ عمل

چناؤ ہونے والے پارلیمانی حلقے کے ووٹ ڈالنے والے پورے یا کسی حصے میں مثالی ضابطہ عمل فوراً پورے مؤثر ڈھنگ سے لاگو ہوگا، جو کمیشن کی ہدایت نمبر 437/6/INST2016-CCS تاریخ29جون 2017 کے ذریعہ (کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب) جاری جزوی ترمیم کے مطابق ہے۔مثالی ضابطہ عمل سبھی امیدواروں، سیاسی پارٹیوں اور متعلقہ ریاستی سرکار پر لاگو ہوگی۔ مثالی ضابطہ عمل سے متعلق ریاست کے ضلع کے لئے مرکزی سرکار پر بھی لاگو ہوگی۔

 

**************

 ( م ن ۔ح ا ۔ ع ر  (

 U. No.2839

 


(रिलीज़ आईडी: 1577283) आगंतुक पटल : 65
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी