پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 JUL 2019 6:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی04 جولائی ۔ کامرس اورصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے ’’ ای سی جی سی لمٹیڈ‘‘ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو کامرس اور صنعت کی وزارت میں کامرس کے محکمے کے زیر کنٹرول ہے اور اس کا مقصد سستی انشورنس اورتجارت سے متعلق خدمات فراہم کرکے بھارت کے برآمد کنندگان اور بینکاروں کی مدد کرنا ہے۔ یہ مدد برآمداتی سمجھوتوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں خطرات کے خلاف ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے نیشنل ایکسپورٹ انشورنس اکاؤنٹ (این ای آئی اے ) بھی قائم کیا ہے ، جس کی کارروائی ای سی جی سی چلاتا ہے ۔ اس کا مقصد بیرونی ملکو ں اورخریداروں /متعلقہ بینکوں کے سیاسی اورتجارتی خطرات کے خلاف طویل مدتی اوردرمیانی مدت کے برآمد کاروں کے تحفظ کے لئے مناسب مقدار میں قرضے کی انشورنس فراہم کرنا ہے۔ این ای آئی اے ٹرسٹ بائر س کریڈٹ لین دین کے لئے بینکوں کا احاطہ بھی کرتا ہے ، جس کے ذریعہ غیر ملکی خریداروں کو بھارت سے برآمد کئے جانے والے پروجیکٹو ں کے لئے ادائیگی کی جاتی ہے۔
حکومت نے حال ہی میں مالی سال 18-2017 سے مالی سال 20-2019 تک کے لئے ای سی جی سی کے سرمائے کے طور پر 2000 کروڑروپے کی منظوری دی ہے ۔اس کے علاوہ اس سے ابھرتی ہوئی منڈیوں مثلاََ افریقہ سی آئی ایس اور لاطینی امریکی ملکوں کے لئے بھارت کی برآمدات بڑھانے میں مددملے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج ۔رم
U-2827