امور داخلہ کی وزارت
کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری کے اقدام
प्रविष्टि तिथि:
03 JUL 2019 3:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 جولائی /امورِ داخلہ کے وزیر مملکت جناب جی کشن ریڈی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ حکومت نے کشمیری مہاجرین کی راحت اور باز آباد کاری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔
وزیر اعظم کے ذریعے 7 نومبر ، 2015 ء کو اعلان کردہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج ، 2015 کے تحت حکومتِ ہند نے 1080 کروڑ روپئے کی لاگت سے کشمیری مہاجروں کے لئے ریاستی حکومت میں 3000 اضافی عہدے نکالنے اور 920 کروڑ روپئے کی لاگت سے وادیٔ کشمیر میں 6000 ٹرانزٹ اکوموڈیشن کی تعمیر کو منظوری دی ہے ۔ یہ منظوری مہاجروں کے لئے 3000 ریاستی حکومت کی اسامیوں اور 725 ٹرانزٹ اکوموڈیشن کی تعمیر کے علاوہ ہے ۔ اس کے علاوہ ، مہاجروں کے لئے جموں ( پرکھو ، موتھی ، نگروٹا اور جگتی ) میں دو کمروں والے 5242 گھروں کی تعمیر اور بڈگام ضلع کے شیخ پورہ میں 200 فلیٹوں کی تعمیر بھی ہو گی ۔
حکومتِ ہند کشمیری مہاجروں کو ماہانہ راحت کی رقم بھی دیتی ہے ، جسے مئی ، 2015 ء میں فی کنبہ ماہانہ 6600 روپئے سے بڑھا کر ماہانہ 10000 روپئے کر دیا گیا تھا ۔ مزید براں ، جون ، 2018 ء میں نقد راحت کی رقم فی کنبہ 10000 روپئے سے بڑھا کر 13000 روپئے کر دی گئی ہے ۔ حکومت دلّی / این سی آر میں سکونت اختیار کرنے والے کشمیری مہاجروں کو ماہانہ نقد راحت بھی مہیا کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ش س ۔ ع ا )
U. No. 2787
(रिलीज़ आईडी: 1576976)
आगंतुक पटल : 66