عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پرائیویٹ سیکٹر سے ماہرین کی تقرری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 JUL 2019 2:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 جولائی / شمال مشرقی خطہ کی ترقی ( ڈی او این ای آر ) کے وزیر مملکت ( آزدانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ حکومت نے حکمرانی کے شعبہ میں وقتاً فوقتاً مخصوص عہدوں پر معروف شخصیات کی تقرری کی ہے ۔ ایسا کرتے ہوئے ان کے مخصوص علم اور مہارت کو پیش نظر رکھا جاتا ہے ۔ نیتی آیوگ نے اپنے تین سالہ کارروائی ایجنڈے اور حکمرانی سے متعلق سکریٹوریل گروپ آف سکریٹریز ( ایس جی او ایس ) اور فروری 2017 ء میں پیش کردہ اپنی سفارشات میں حکمرانی میں نئی صلاحیتوں کو لانے کے علاوہ دستیاب افرادی قوت میں اضافے کے دوہرے مقصد سے حکومت میں انتظام و انصرام کے درمیانی اور اعلیٰ سطحوں پر نئے افراد کو لانے کی سفارش کی تھی ۔ اس سفارش کی بنیاد پر اصولی طور پر ڈپٹی سکریٹری / ڈائرکٹر کی سطح کے 40 عہدوں پر باہر سے ماہرین کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ش س ۔ ع ا ) ( 03– 07 – 2019 )
U. No.2782
(ریلیز آئی ڈی: 1576874)
وزیٹر کاؤنٹر : 91