وزارت سیاحت

ملک کے اندراوربیرون ملک سیاحت کو فروغ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 JUL 2019 6:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،3 ؍جولائی  : سیاحت اور ثقافت کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ سیاحت کی وزارت حکومت ہند کے تحت سیاحت کو فروغ دینے کی  درج ذیل دواسکیمیں ہیں :

1۔ گھریلوسیاحت کو فروغ دینے کے لئے میزبانی سمیت گھریلوفروغ جاتی اور تشہیری اسکیم

2۔سمندرپارسیاحت کوفروغٖ دینے کے لئے ازسرنوتشکیل شدہ اسکیم اور تشہیرجس میں سمندرپارکی منڈیوں میں بھارتی سیاحت کو فروغ دینے کی مارکیٹنگ ترقیات امداد بھی شامل ہے ۔

          مذکورہ اسکیموں کے تحت سیاحت کی وزارت اپنی جاری سرگرمیوں کے طورپر سالانہ بنیادوں پر پرنٹ ، الیکٹرانک ، آن لائن اور آوٹ ڈورمیڈیامہمات بین الاقوامی اورگھریلومنڈیوں میں چلاتی ہے ۔ان مہمات کے تحت لاثانی بھارت برانڈلائن بھی شامل ہے تاکہ مختلف سیاحتی مقامات کو فروغ دیاجاسکے اور ملک کی مصنوعات کی تشہیر کی جائے ۔ وزارت کے سوشل میڈیا اکاونٹس اورویب سائٹ کے توسط سے بھی فروغ جاتی اقدامات کئے جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ بھارت میں اوربیرون بھارت انڈیا ٹورزم دفاتراور سمندرپارکے دفاتر اطلاعات کی ترویج اوراشاعت کرتے ہیں اور ملک کے سیاحتی مقامات کی گوناگونی اور ان کے پرکشش محل وقوع کو نمایاں کرنے کے لئے مختلف النوع فروغ جاتی سرگرمیاں چلاتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

) م ن ۔ ۔ع آ۔03.07.2019)

U-2780


(ریلیز آئی ڈی: 1576795) وزیٹر کاؤنٹر : 53
یہ ریلیز پڑھیں: English