صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
جینرک ادویات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 JUL 2019 2:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 2 جولائی / صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھامیں ایک تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ ملک میں درآمد شدہ اور تیار کردہ معیاری ادویات کی فروخت کا انتظام ادویات اور کاسمیٹکس قانون ، 1940 اور ادویات اور کاسمیٹکس ضابطے، 1945 کے تحت کیا جاتا ہے لیکن مذکورہ قانون اور ضابطوں میں جینرک ادویات کی کوئی تشریح نہیں کی گئی ہے ۔ البتہ ، جینرک ادویات عام طور پر وہ ہوتی ہیں ، جن میں برانڈ والی ادویات کی طرح یکساں اجزا اور یکساں خوراک کے علاوہ ، انتظامیہ سے یکساں اجازت کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ادویات کے لئے ، چاہے وہ برانڈڈ ہوں ، جینرک ہوں یا برانڈ والی جینرک ہوں ، درآمد شدہ ہوں یا ملک میں فروخت / تقسیم کے لئے بنائی گئی ہوں ، ڈرگ اور کاسمیٹک ایکٹ ، 1940 کے دوسرے شیڈول میں مقرر کردہ معیار پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
یہ ادویات ملک میں ، خاص طور پر دلّی میں آسانی سے دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ ، صحتِ عامہ اور اسپتال ریاستی موضوع ہونے کی وجہ سے مفت ادویات کی سپلائی کے لئے مناسب مقدار میں دواؤں کی دستیابی متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ہوتی ہے ۔
قومی صحت مشن ( این ایچ ایم ) کے تحت مرکزی حکومت ، ریاستی حکومتوں کی تجاویز کی بنیاد پر سرکاری صحت سہولیات میں لازمی ادویات کی مفت فراہمی سمیت ریاستی حکومتوں کے حفظانِ صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ، اُن کی کوششوں میں مدد کرتی ہے ۔
این ایچ ایم کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سرکاری صحت تنصیبات میں نہ صرف ضروری ادویات ( زیادہ تر جینرک ) مفت فراہم کرنے بلکہ ادویات کے خریداری کے مستحکم نظام کو قائم کرنے کے معیار کو یقینی بنانے کے نظام ، ویئر ہاؤسنگ ، تشخیص کا آڈٹ، شکایتوں کے ازالے ، معیاری علاج کے لئے رہنما خطوط اور ادویات اور ویکسین کی تقسیم کاری کے مینجمنٹ نظام ( ڈی وی ڈی ایم ایس ) کے لئے آئی ٹی پر مبنی سپلائی چین کی فراہمی کی بھی گنجائش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 2750
(ریلیز آئی ڈی: 1576688)
وزیٹر کاؤنٹر : 139