وزارات ثقافت
کیلاش مانسرورکے بھارت کی جانب والے حصے کو بھارت کے عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے :پرہلاد سنگھ پٹیل
Posted On:
01 JUL 2019 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،2 ؍جولائی :سیاحت وثقافت کے وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاہے کہ ‘سیکریڈ ماونٹین لینڈ اسکیپ اینڈ ہیریٹیج روٹس ’(کیلاش مانسرورکا بھارت کی جانب والاحصہ ) کو بھارت کے عالمی ورثے سے متعلق عارضی فہرست میں شامل کرلیاگیاہے ۔ یہ شمولیت اپریل 2019میں مشکّل سائٹ کے طورپرکی گئی ہے ۔ اس سائٹ کو یونیسکوکسوٹی (3) ،(6) اینڈ(10) آپریشنل گائیڈ لائنس کے تحت تجویز کے زمرے میں لایاگیاہے ۔
یونیسکوکی آپریشنل گائیڈلائنس 2017 کے مطابق کسی بھی سائٹ کو یونیسکوکی عارضی فہرست میں کم سے کم ایک سال کی مدت تک شامل ہونا ضروری ہے ، اس کے بعد ہی اس سائٹ کو حتمی نامزدگی کے لئے زیرتجویز لایاجاسکتاہے ۔ ایک مرتبہ جب نامزدگی سے متعلق کاغذات مکمل کرلئے جاتے ہیں تو ان تمام تردستاویزات کو ایک کلینڈرسال کے اندر یکم فروری تک عالمی ورثے کے مرکز ( ڈبلیوایچ سی ) کو ارسال کردیاجاتاہے ۔ اس کے بعد ثقافت اور قدرتی شعبوں سے متعلق ایک ماہر تعینات کیاجاتاہے تاکہ وہ ڈبلیو ایچ سی کے ذریعہ مذکورہ سائٹ کے مختلف پہلوؤں کا تجزیہ کرسکے ۔ لہذا کسی بھی سائٹ کوعالمی ورثے کی فہرست میں مستقل طورپر شامل کئے جانے کا فیصلہ عالمی ورثہ کمیٹی کے اراکین کے ذریعہ ہی لیاجاتاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
) م ن ۔ج ۔ع آ۔02.07.2019)
U-2746
(Release ID: 1576618)
Visitor Counter : 98