وزارت دفاع
مسلح افواج سے علیحدگی اختیار کر لینے کی شرح
Posted On:
01 JUL 2019 3:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم جولائی / گذشتہ تین برسوں کے دوران تینوں افواج سے رضا کارانہ طور پر علیحدگی اختیار کر لینے والے افسروں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں :
سال
|
فوج
|
بحریہ
|
فضائیہ
|
2016 ء
|
353
|
138
|
186
|
2017 ء
|
383
|
137
|
205
|
2018 ء
|
412
|
102
|
184
|
مسلح افواج میں بھرتی ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے ۔ حکومت نے قلت کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ اقدامات میں تینوں افواج کی شبیہہ کو بہتر بناکر پیش کرنا ، کیریئر میلوں اور نمائشوں میں شرکت اور نو جوانوں میں چیلنجنگ اور اطمینان بخش کیریئر کو اختیار کرنے کے فوائد کے تئیں بیداری پید اکرنے کے لئے تشہیری مہم شامل ہیں ۔ مزید براں ، حکومت نے مسلح افواج میں روزگار کو پُرکشش بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ، جن میں پروموشن کے امکانات کو بہتر بنانا شامل ہے ۔
یہ اطلاع رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں جناب اے وجے کمار کو ایک تحریری جواب میں دی ۔
U. No. 2734
(Release ID: 1576547)
Visitor Counter : 77