وزارت خزانہ
20-2019 ء کے مالی سال کے لئے ماہ مئی ، 2019 ء تک کا حکومتِ ہند کے ماہانہ حساب کتاب کی نظر ثانی
Posted On:
28 JUN 2019 6:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 جون / مرکزی حکومت کے حساب کتاب کی ماہانہ تفصیل ماہ مئی ، 2019 ء تک تیار کر لی گئی ہے اور متعلقہ رپورٹیں شائع ہوگئی ہیں ۔ اس کی نمایاں باتیں درج ذیل ہیں :
حکومتِ ہند نے مئی ، 2019 ء تک 146830 کروڑ روپئے ( مجموعی حصولیابیوں کے سلسلے میں بی ای 20-19 کے لحاظ سے 7.06 فی صد ) ، جو 115340 کروڑ روپئے ٹیکس مالیے ( مرکز کو حاصل ہونے والا خالص مالیہ ) پر مشتمل ہے ، 28423 کروڑ روپئے غیر ٹیکس مالیہ اور 3067 کروڑ روپئے غیر قرض جاتی حصولیابیوں پر مشتمل ہے ۔ غیر قرض جاتی اہم حصولیابیاں قرضوں کی وصولی ( 712 کروڑ روپئے ) ، سرمایہ نکاسی سے حاصل ہونے والی رقومات ( 2355 کروڑ روپئے ) پر مشتمل ہیں ۔
99087 کروڑ روپئے ریاستی حکومتوں کو حکومت کی جانب سے ٹیکس کے حصے کے طور پر منتقل کردیئے گئے ہیں ، جو گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 12491 کرو ڑروپئے کم ہیں ۔
حکومت ہند نے ، جس قدر مجموعی اخراجات کئے ہیں ، وہ 512987 کروڑ روپئے ( 20-19 بی ای کی اسی مدت کا 18.42 فی صد ) کے بقدر ہے ۔ اس میں سے 465284 کروڑ روپئے مالیہ کھاتے ہیں اور 47703 کروڑ روپئے کیپٹل کھاتے ہیں ۔ مجموعی مالیہ اخراجات میں سے 74804 کروڑ روپئے سود کی ادائیگی پر صرف ہوئے ہیں اور 115059 کرو ڑروپئے اہم سبسڈیوں پر صرف ہوئے ہیں ۔
U. No.2690
(Release ID: 1576275)