ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

نو جوانوں کو ہنرمند بنانے کا منصوبہ

Posted On: 28 JUN 2019 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28  جون / ہنرمندی  ترقیات اور صنعت کاری  کے وزیرمملکت  جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ   اِسکل انڈیا مشن کے تحت  ، ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت ( ایم ایس ڈی ای ) طویل المدت اور مختصر مدتی تربیتی پروگراموں کے ذریعے نو جوانوں کو  روز گار کے حصول کے لائق ہنرمندی سے آراستہ کرتی ہے ۔ وزارت  پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی )  نام کی فلیگ شپ اسکیم  ، جو 2015 ء میں شروع کی گئی تھی ، کے نفاذ میں مصروف ہے تاکہ ملک کے نو جوانوں کو روزگار کے حصول کے لائق ہنرمندی سے آراستہ کیا  جا سکے ۔  پی ایم کے وی وائی  کی کامیابی  کو دیکھتے ہوئے اِس اسکیم کو 2016 ء میں ماہ اکتوبر کے دوران از سر نو نافذ کیا گیا اور اس اسکیم کا نام پی ایم کے وی وائی  2.0 ( 20-2016 ء ) رکھا گیا اور یہ پورے بھارت کے لئے وضع کی گئی ، جس کے تحت  مختصر مدتی تربیتی پروگرام (ایس ٹی ٹی ) ، ماقبل سیکھے گئے ہنر کو تسلیم کرنا ( آر پی ایل )  اور خصوصی پروجیکٹ ( ایس پی ) کے ذریعے ملک بھر کے ایک کروڑ افراد کو  آئندہ چار برسوں ( 20-2016 ء ) کے دوران 12000 کروڑ روپئے کے منصوبہ جاتی اخراجات کے ذریعے روزگار فراہم کرنا تھا ۔  پی ایم کے وی وائی 2.0 کے مرکزی اسپانسر شدہ اور مرکز کے زیر انتظام عنصر ( سی ایس سی ایم ) کے تحت  12 جون ، 2019 ء تک  49.10 لاکھ ( مجموعی ) امیدواران کو ملک میں تربیت فراہم کی جا چکی ہے ۔

          طویل المدت تربیت  صنعتی تربیتی اداروں  ( آئی  ٹی آئی )  کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے ۔ 2014 ء میں آئی ٹی آئی اداروں کی تعداد 11964 تھی ، جو 2019 ء تک بڑھا کر 14494  کر دی گئی ہے  اور تربیت حاصل کرنے والوں کے اینرولمنٹ کی تعداد  ، جو  15-2014 ء میں 16.9 لاکھ تھی ، وہ 19-2018 ء میں بڑھ کر  23.08 لاکھ  ہو گئی ہے ۔

 

U. No. 2678


(Release ID: 1576250) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi