خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

 غریب خواتین کی بیٹیوں کے لئے بیٹی بچاؤ - بیٹی پڑھاؤ اسکیم  کا فائدہ

Posted On: 27 JUN 2019 5:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 27  جون / خواتین اور بچوں کی ترقی  کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بیٹی بچاؤ - بیٹی پڑھاؤ اسکیم کا مقصد گھٹتے ہوئے  بچوں  کے صنفی تناسب  کے اہم معاملے سے نمٹنا ہے ۔ اس اسکیم کے  اہم مقاصد ہیں  :

  1. جنین کی جنس پر مبنی  تفریق کو ختم کرنا  اور مادہ جنین کشی کی روک تھام
  2. لڑکی کی بقاء اور تحفظ کو یقینی بنانا
  3. مربوط اور   مسلسل کوششوں کے ذریعے لڑکی کی  تعلیم اور شرکت کو یقینی بنانا

 

2011 ء کی مردم شماری کے مطابق 640 ضلعوں میں سے 405 ضلعوں کو  کثیر  سیکٹورل  انٹروینشن  پیروی  اور میڈیا مہم کے تحت  منتخب کیا گیا ہے  ، جب کہ باقی 235 ضلعوں کا  پیروی اور میڈیا مہم کے تحت  احاطہ کیا گیا ہے ۔

 بیٹی بچاؤ - بیٹی پڑھاؤ اسکیم میں ایوارڈس اور  صلہ دینے کی گنجائش ہے لیکن  معاشرے کے کسی   طبقے  نیز غریب عورتوں کی بیٹیوں کے لئے  راست منفرد نقد منتقلی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔  یہ راست فائدے کی منتقلی کی اسکیم نہیں ہے بلکہ اس اسکیم کے تحت  پیدائش پر جنسی تناسب کے لئے شہری اور دیہی علاقوں کا مشترکہ ڈاٹا  مد نظر رکھا جاتا ہے ۔

وزارتِ صحت  کی  ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تازہ رپورٹ  میں  اس بات کا  انکشاف کیا گیا ہے کہ پیدائش پر جنسی تناسب  میں  بہتر رجحان ظاہر ہو رہا ہے ۔ یہ 923 سے بڑھ کر 931 ہو گیا ہے ، جس میں ملک کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقے بھی شامل ہیں ۔

 

۔ ( م ن     ۔  ح  ا     ۔  ع ا  )      ( 27 – 06 – 2019 )

U. No. 2642

 

 

 


(Release ID: 1576096) Visitor Counter : 113
Read this release in: English