خلا ء کا محکمہ

خلائی پالیسی

Posted On: 26 JUN 2019 2:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍جون،فی الحال خلائی سرگرمیوں سے متعلق بل پر کام ہورہا ہے اور یہ قانون سازی سے پہلے  کے مشاورتی مرحلے میں ہے۔ بھارت باہری خلاء کی  سرگرمیوں سے متعلق  اقوام متحدہ کے سمجھوتوں میں شامل ہے۔ ان سمجھوتوں کے تحت  باہری خلاء میں  قومی سرگرمیوں کے تعلق سے   خلائی  اشیاء کو باہری خلا ء میں ہونے والے نقصانات کے لئے ذمہ داری اور  بین الاقوامی  ذمہ داریوں کو  قومی  ؍ ملکی  قوانین کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔ یہ موجودہ بل  خلائی سرگرمیوں سے متعلق قانون کے تحت  ضروری  ضابطوں کو مرتب کرے گا ، جس کے تحت  کسی بھی نقصان کے لئے جواب دہی کے ضابطے  اور  ان نقصانات  کے معاوضے کے لئے مالی ضمانت  کی گنجائش ہوگی۔

خلائی سرگرمیوں کے قانون  بنائے جانے  سے  بھارت میں  غیر سرکاری سیکٹر  میں خلائی سرگرمیوں کو  حکومت  کے ذریعے  کچھ  شرائط  کے ساتھ  لائسنس جاری کرنے  کے ساتھ  اجازت دی جاسکے گی۔ اس سے  ان کی خلائی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے معاملات  کو  مناسب اور معقول طریقے سے بین الاقوامی  طریقہ کار کے مطابق  نمٹا جاسکے گا۔

 یہ معلومات آج لوک سبھا میں  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات  اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(م ن-و ا- ق ر)

 

U-2612


(Release ID: 1575794) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Bengali