سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

یونیورسل اسمارٹ کارڈ ڈرائیونگ لائسنس

Posted On: 24 JUN 2019 3:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍جون، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  آج  راجیہ سبھا میںایک تحر یری جواب میں بتایا کہ  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت  نے  بذریعہ جی ایس آر 174 (ای)  بتاریخ  یکم مارچ 2019  بغیر چپ والے  لمینیٹڈ کارڈ یا  اسمارٹ کارڈ ٹائپ  ڈرائیونگ لائسنسوں کے فارمیٹ میں اصلاح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نے  پورے ملک کے لئے  ڈرائیونگ لائسنس کے یکساں معیاری فارمیٹ  اور ڈیزائن  کی تجویز  پیش کی ہے جس میں  معلومات  کی فراہمی ، فونٹ کی معیار بندی وغیرہ شامل ہے۔ اس وزارت کے پاس  این آئی سی  (نیشنل انفارمیٹکس سینٹر)  کے ذریعے تیار کئے گئے  سارتھی  (ڈرائیونگ لائسنس کے لئے )  نام کے اہم  اپیلکیشن کے ذریعے  تمام ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کا ایک ملک گیر  ڈاٹا بیس ہے۔ تقریبا 15 کروڑ  ڈرائیونگ لائسنسوں کا ریکارڈ  وزارت کی  مرکزی رپازٹری (نیشنل رجسٹری)  میں دستیاب ہے۔ سارتھی ایپلی کیشن میں  ریئل ٹائم آن لائن بنیاد پر  ڈپلی کیٹ ریکارڈ کو شناخت کرنے اور  چالان  ، اگر کوئی ہو،  کے بارے میں معلومات  فراہم کرنے کی خصوصیت  موجود ہے،  اس سے  لائسنس دینے  والی اتھارتی کو  یہ مدد ملتی ہے کہ  غلطی کرنے والے  ڈرائیور  ڈپلی کیٹ ڈرائیونگ لائسنس حاصل نہیں کرسکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن- ا گ- ق ر)

U-2565



(Release ID: 1575475) Visitor Counter : 95