نیتی آیوگ

نیتی آیوگ ’’صحت مند ریاستیں ترقی پسند ہندوستان‘‘ رپورٹ کے دوسرے ایڈیشن کا اجراء کرے گا

Posted On: 24 JUN 2019 4:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍جون،نیتی آیوگ کل 25 جون 2019 کو  راجدھانی میں ’’صحت مند ریاستیں ترقی پسند ہندوستان‘‘  کے دوسرے ایڈیشن کا اجراء کرے گا۔ اس رپورٹ  کا اجراء  نیتی آیوگ کے  وی سی  ڈاکٹر راجیو کمار  ، نیتی آیوگ کے  رکن ڈاکٹر وی کے پال ، نیتی آیوگ کے سی ای او  امیتابھ کانت  ، مرکزی صحت سکریٹری  پریتی سودن اور  عالمی بینک کے نمائندوں کی موجودگی میں  کریں گے۔

 راؤنڈ -2 رپورٹ  میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  دو سال ( 2016 -17 اور 2017-18)  کی مدت میں ان کی مجموعی کارکردگی   کا جائزہ لیا گیا  اور بتدریج اصلاح  پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں  صحت کے سلسلے میں حاصل شدہ نتائج ، حکمرانی  اور پالیسی  کی مداخلت  کا عمل اور اس کے اثر  کے بارے میں جامع جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے تعاون سے  اور عالمی بینک سے حاصل کی گئی تکنیکی امداد  سے تیار کی گئی ہے۔

صحت کے  اشاریئے کا پہلا  راؤنڈ :

فروری 2018 میں   صحت کے اشاریئے کا پہلا  راؤنڈ (جس کا ذکر  2017  صحت اشاریہ کے طور پر کیا گیا ہے) جاری کیا گیا تھا،  جس میں  سال 2014-15  (بنیادی سال ) سے  سال 2015-16  (حوالے کا سال)  تک  کی مدت  کے دوران  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں  کی سالانہ اور  اضافی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

بڑی ریاستوں میں  کیرل ، پنجاب اور تمل ناڈو کو  مجموعی  کارکردگی کے سلسلے میں  اعلی ترین مقام دیا گیا ہے، جبکہ  جھارکھنڈ ، جموں وکشمیر  اور اترپردیش کو  سالانہ  اضافی کارکردگی کے مطابق  اعلی ترین تین ریاستوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ ، جموں وکشمیر اور اترپردیش نے  نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات  (این ایم آر ) ، پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی شرح اموات  (یو 5 ایم آر )  ، مکمل ٹیکہ کاری ، اسپتالوں میں زچگی  ، اور اینٹی ریٹرو وائرل  تھریپی (اے آر ٹی)  پر  ایچ آئی وی  کے ساتھ زندہ رہنے والے لوگوں  (پی ایل ایچ آئی وی) کے سلسلے میں  اشارئے کے معاملے میں  بنیادی  سال سے لے کر  حوالے کے سال تک کے  صحت  سے متعلق  نتائج  میں زیادہ سے زیادہ بہتری  ظاہر کی ہے۔

چھوٹی ریاستوں میں  میزورم  پہلے درجے پر ہے۔ اس کے بعد  مجموعی کارکردگی کے معاملے میں  منی پور  کا نمبر آتا ہے۔  جبکہ  سالانہ اضافی کارکردگی کے معاملے میں  اعلی ترین ریاستوں  میں منی پور کے بعد گوا کا نمبر آتا ہے۔ منی پور میں   اے آر ٹی پر  پی ایل ایچ آئی وی  ، بچے کی  پیدائش سے قبل کی  پہلی سہ ماہی  کے رجسٹریشن  ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر  ( سی ایچ سی)  ،کلیدی ریاستی سطح کے افسروں کی  اوسط موجودگی  اور  بیماری کی نگرانی کے مربوط پروگرام  (آئی ڈی ایس پی)  کے بارے میں  اچھی رپورٹنگ  جیسے اشاریوں  کے سلسلے میں  سب سے زیادہ  اضافی ترقی درج کی گئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  لکشدیپ  نے  مجموعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ  سب سے زیادہ  سالانہ اضافی کارکردگی  دونوں میں  بہترین مقام حاصل کیا ہے۔ لکشدیپ  نے  اسپتالوں میں ز چگی ، تپ دق  (ٹی بی)  کے علاج میں کامیابی کی شرح  اور  قومی صحت مشن ( این ایچ ایم)  فنڈ کی  ریاستی ٹریزری سے  نافذ کرنے والی ایجنسی تک  منتقلی  کے اشاریوں میں سب سے زیادہ بہتری  ظاہر کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن- ا گ- ق ر)

U-2563



(Release ID: 1575472) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi