وزارت دفاع
اشوک چکر عطا کئے جانے کیلئے رہنما خطوط
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 JUN 2019 2:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24؍جون۔ اشوک چکر عطا کئے جانے کے لئے درج ذیل رہنما خطوط ہیں:
- اشوک چکر دشمن سے بالمشافہ مقابلے کے علاوہ سب سے زیادہ نمایاں بہادری کے لئے ؛ دلیری کی نادر مثال؛غیر معمولی شجاعت یا خود کو قربان کرنے کے صلے میں عطا کیا جائے گا۔
- اشوک چکر کے لئے اہل درج ذیل افراد ہوں گے:
- بری فوج ، بحریہ اور فضائیہ ،کوئی بھی مخصوص فوج ، علاقائی آر می ، جنگجو دستہ اور دیگر قانونی طور پر قائم کردہ افواج سے تعلق رکھنے والے کے تمام عہدوں کے افسران مرداور خواتین ۔
- مسلح افواج کی نرسنگ سروسز کے اراکین مرکزی نیم مسلح افواج او ر ریلوے حفاظتی فورس سمیت پولیس فورسیز کے اراکین اور کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے سویلین شہری خواہ وہ کسی بھی صنف سے تعلق رکھتے ہوں۔
گزشتہ 3 برس اور موجودہ برس کے دوران جن شخصیات کو اشوک چکر سے نوازا گیا، ان کے نام درج ذیل ہیں۔
|
سال*
|
اشوک چکر پانے والے افراد کے نام
|
|
2016
|
1-لانس نائک موہن ناتھ گوسوامی، 9ویں بٹالین دا پاراشوٹ ریجمنٹ (خصوصی افواج) (بعد از مرگ)
2- حولدار ہینگ پان دادا، آسام ریجمنٹ / 35ویں بٹالین راشٹریہ رائفلز (بعد از مرگ)
|
|
2017
|
کسی کو بھی نہیں
|
|
2018
|
کورپورل جیوتی پرکاش نرالا، ہندوستانی فضائیہ (سکیورٹی) (بعد از مرگ)
|
|
2019
|
لانس نائک نذیر احمد وانی، بار ٹو سینا میڈل، جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری /34ویں بٹالین راشٹریہ رائفلز (بعد از مرگ)
|
*ایوارڈ کے اعلان کا سال۔
یہ اطلاع وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں رکن ایوان ڈاکٹر سانتنو سینن کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ م ع ۔ک ا
U-2559
(ریلیز آئی ڈی: 1575457)
وزیٹر کاؤنٹر : 65