کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ہندوستان آرگینک کیمکلز لمٹیڈ کی تعمیر نو

Posted On: 21 JUN 2019 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21/ جون۔کیمکلز اور فرٹیلائزس کے مرکزی وزیر، جناب ،ڈی وی سدا نند گوڑا نے آج راجیہ سبھا میں ہندوستان آرگینک کیمکلز لمٹیڈ( ایچ او سی ایل) کی تعمیر نو پر پوچھےگئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ17.05.2017 کو حکومت کے ذریعہ منظور شدہ تعمیر نو منصوبے کے حصے کے طور پر رساینی یونٹ بند کردیا گیا ہے اور ایچ او سی ایل کے کوچی یونٹ میں کام جاری رہے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ‘اصولی طور پر’ رساینی میں بلا کفالت آراضی اور دیگر اثاثوں کے تصفیے کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد ایچ او سی ایل کے اسٹریٹیجک سرمایہ کشی کے لئے منظور ی مطابقت میں ہے۔

ری اسٹرکچرنگ(تعمیرنو) منصوبے میں ایچ او سی ایل کے رساینی یونٹ میں این 2 او4 پلانٹ کے علاوہ، جو‘‘جیسا ہے جہاں ہے’’ کی بنیاد پر اسرو کو منتقل کردیا گیا ہے، تمام پلانٹس کے کام کاج کو بند کرنا شامل ہے۔ اس بند کرنے کے منصوبے کے تحت پلانٹ اور مشینری اور دیگر قابل منتقل اثاثوں، رساینی کے ملازمین کو وی آر ایس/ وی ایس ایس دینے،442 ایکٹر زمین کی بی پی سی ایل کو فروخت ، رساینی میں بلاکفالت مفت زمین کے متوازن ڈسپوزل اوراپنی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے لئے این بی سی سی کی ایل ایم اے کے طور پر تقرری شامل ہے۔

جناب گوڑا نے مزید بتایا کہ کیرلا حکومت سے ایچ او سی  ایل کے کوچی پلانٹ کو ٹیک اوور کرنے کے سلسلے میں کوئی تجویز یا پروپوزل موصول نہیں ہوئی ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایچ او سی ایل جیسی بیمار نقصان دہ پی ایس یوز کے لئے، حکومت مختلف عوامل جن میں سرمایہ کی کمی( کیس ٹو کیس پر مبنی) کی بنیاد پر دیگر محکموں یعنی ڈی پی ای، ڈی آئی پی اے ایم، نیتی آیوگ وغیرہ کے ساتھ صلاح ومشورے کے بعد مستقبل میں فیصلہ لے لیا جائے گا۔

 

 

 

 

*********

U-2545


(Release ID: 1575261) Visitor Counter : 64
Read this release in: English , Bengali