جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آر کے سنگھ نے شمسی / ہوائی شعبے کے لئے تنازعاتی حل کے میکنزم کو منظوری دی

Posted On: 19 JUN 2019 8:39PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 19 جون/ بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی اور ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے شمسی اور ہوائی توانائی کے پروجیکٹوں کو سہولت فراہم کرنے کے ضمن میں ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے کانٹریکٹ جاتی  معاہدہ سے پرے شمسی اور ہوائی توانائی تیار کرنے والوں اور ایس سی سی آئی / این ٹی پی سی کے درمیان غیر ضروری تنازعات کو حل کرنے کے لئے ایک ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ڈی آر سی)  قائم کرنے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

                جناب سنگھ نے اس قدم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت میں شمسی / ہوائی توانائی کے پروجیکٹوں پر سہل عمل در آمد میں مزید مدد ملے گی۔ اس سے کانٹریکٹ معاہدوں سے پرے غیر ضروری تنازعات کو تیزی سے حل کرنے کے لئے صنعت کی طویل عرصہ سے کی جا رہی مانگ کی تکمیل ہو گی۔

                شمسی اور ہوائی توانائی سے متعلق

صنعت نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت سے شمسی اور ہوائی توانائی تیار کرنے والوں اور ایس سی سی آئی / این ٹی پی سی کے درمیان غیر ضروری تنازعات کو تیزی سے حل کرنے کے لئے کچھ عرصہ سے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم کرنے کی مانگ کر رہے تھے۔

                مسئلے پر غور کیا گیا اور یہ محسوس کیا گیا کہ کانٹریکٹ معاہدوں سے پرے غیر ضروری تنازعات کو تیزی سے حل کرنے کے لئے ایک شفاف، غیر جانب دار ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم کی جائے تاکہ  شمسی اور ہوائی توانائی تیار کرنے والوں اور ایس سی سی آئی / این ٹی پی سی کے درمیان غیر ضروری تنازعات کو تیزی سے حل کئے جا سکیں۔

                حکومت نے معاملات میں شامل کا محتاط معائنہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ (i)  بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی اور ہنر مندی کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ  کے وزیرکی منظوری سے تین ممبران پر مشتمل  ایک ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی قائم کی جائے گی جو کہ  نا قابل یقین سالمیت کی حامل نامور شخصیات پر مشتمل ہو گی۔ اس  (ڈی آر سی)  کے ممبران کی زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 برس ہو گی۔ مذکورہ کمیٹی کے ممبران کا انتخاب قومی راجدھانی خطہ دلّی میں رہائش پذیر نامور شخصیات میں سے کیا جائے گا  تاکہ ہوائی سفر اور رہائش کے اخراجات سے بچا جا سکے۔ (ii) ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ڈی آر سی) کا  میکنزم  ایس سی سی آئی / این ٹی پی سی  کے ذریعہ شمسی / ہوائی توانائی کے پروجیکٹوں / پروگراموں اور اسکیموں پر عمل در آمدپر نافذ ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔

U. 2520

 


(Release ID: 1575034)
Read this release in: English , Hindi