وزارتِ تعلیم

این سی ای آرٹی کی طرف سے منعقدہ اسکولی بچوں کے نیشنل یوگا اولمپیاڈ کی چوتھی کڑی کی شروعات

Posted On: 19 JUN 2019 7:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20جون :نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈٹریننگ ( این سی ای آرٹی ) کی طرف سے منعقدہ اسکولی بچوں کا تین روزہ نیشنل یوگا اولمپیاڈ نئی دہلی کے چاچانہروبھون میں ہورہاہے ۔ اس کا افتتاح بھارت میں یونیسکوکے نمائندے اورڈائرکٹر،جناب ایرک فالٹ نے این سی ای آرٹی کے ڈائرکٹرپروفیسر ہروشی کیش سیناپتی کی موجودگی میں کیا۔ یہ نیشنل یوگااولمپیاڈ کی چوتھی کڑی ہے ۔ اس کے پہلے پروگرام کا انعقاد 2016میں کیاگیاتھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014Z22.jpg

 

پروفیسرہروشی سیناپتی نے اپنے خیرمقدمی خطبے میں کہاکہ یہ اولمپیاڈ زندگی گذارنے کے سائنسی اوربہترطریقہ کارکے بارے میں آگاہی پیداکرتاہے ۔اس کا مقصد تمام انسانوں کے مابین ایک مثبت رویہ پیداکرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں پرامن زندگی گذارنے کے کاز کو فروغ دے سکیں ۔ انھوں نے کہاکہ صحت اورجسمانی تعلیم کے ایک حصے کے طورپر اسکولی نصاب میں یوگا نے ایک اہم مقام اپنالیاہے ۔ یوگا نہ صرف  جسمانی ترقی کے لئے ضروری ہے بلکہ ذہنی روحانی اور جذباتی ترقی میں بھی اس کی اہمیت ہے ۔ جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اسکولی بچوں کو فروغ دینے پرزوردیاہے ۔ یہ اولمپیاڈ بچوں کے مابین اوراتحاد اورمفاہمت کا جذبہ پیداکریگا ۔ جو ملک کے مختلف حصوں سے سفرکرکے یہاں آئے ہیں ۔ ان میں دیہی اورشہری دونوں علاقے شامل ہیں ۔

  این سی ای آرٹی کی ڈین ( اکیڈمک ) پروفیسرسروج یادو نے کہاکہ یوگا ایک ایسا عمل ہے، جس کے ذریعہ اچھی صحت کو مزید بہتربنانے میں مدد ملتی ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ اس سال 33ریاستوإ /مرکزکے زیرانتظام علاقو ںسے 567 بچے اولمپیاڈ میں شرکت کررہے ہیں ۔ ان میں سی بی ایس ای ، کے وی ایس ، این وی ایس اور این سی ای آرٹی کے آرآئی ایزکے چارڈی ایم ایس کے بچے شامل ہیں ۔ اس کے مقابلے میں پچھلے سال 28ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے 431طلبأ نے شرکت کی تھی ۔ انھوں نے اس بات پرمزید زوردیاکہ یوگا جسمانی اورذہنی چابک دستی کو بہتربنانے نیز ذہنی استحکام کو فروغ دینے میں مدد کرتاہے ۔ اور ایسا اچھی عادتوں اورطریقہ زندگی کو فروغ دیکر کیاجاتاہے ۔ پروفیسریادو نے مزید کہاکہ پہلی مرتبہ ان مقابلوں میں سی بی ایس ای ، کے وی ایس اور این وی ایس کے بچے شرکت کررہے ہیں ۔

آرآئی ایز اجمیر اوربھوبنیشور کے ڈمانسٹریشن ملٹی پرپز اسکولز ( ڈی ایم ایس ) کے نوجوان طالب علموں کی مسحورکن کارکردگی کو ملاحظہ کرنے کے بعد مہمان خصوصی جناب ایرک فالٹ نے کہاکہ یونیسکوکو  یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر خود کو اس سے منسلک کرنے پر فخرمحسوس ہورہاہے ۔ انھو ںنے بتایاکہ یوگا  کو ناقابل تنسیخ ثقافتی ورثے کی اقوام  متحدہ کی فہرست میں شامل کیاگیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ تعلیم میں بہت زیادہ مقابلہ آرائی اورذہنی دباو پیداہوگیاہے لیکن یوگا کی مشقوں کی وجہ سے بچوں میں  جسمانی، ذہنی اور جذباتی بہتری پیداہوتی ہے ۔ جناب فالٹ نے مزید کہاکہ یوگا جنس ، ثقافت ، زبان اور قابلیت سے ماورأ ہے ۔

          اس موقع پر مہمانوں کی طرف سے ایک کتاب کا اجرأ کیاگیاجس کا نام ہے ‘‘ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ۔اے ٹیچرس گائیڈکلاس 8’’۔          این سی ای آرٹی کے سکریٹری میجرہرش کمارنے مقابلوں میں شرکت کرنے والے طلبأ اور تقریرمیں موجود تمام افراد کی آمدکا شکریہ اداکیا۔

************

U-2517



(Release ID: 1575022) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi