وزارت دفاع

آئی سی جی راجدھانی میں 19 جون سے12ویں ری کاپ صلاحیت سازی ورکشاپ کی مشترکہ طورپر میزبانی کرے گا

Posted On: 18 JUN 2019 4:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18جون2019؍ہندوستانی ساحلی حفاظتی دستہ(آئی سی جی)ایشیاء میں  پائریسی  اور جہازوں کے خلاف مسلح قذاقی سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون معاہدہ (ری کاپ)سے متعلق 19 سے 20 جون 2019ء کو یہاں صلاحیت سازی سے متعلق بارہویں ورکشاپ کی انفارمیشن شیئرنگ سینٹر (آئی ایس سی) کے ساتھ مشترکہ طورپر میزبانی کرے گا۔

ری کاپ پہلا علاقائی بین حکومتی معاہدہ ہے،جس کا مقصد ایشیاء کے سمندر میں قذاقی اور مسلح ڈکیتی سے نمٹنا ہے۔فی الحال  20 ممالک ری کاپ کے رُکن ہیں۔ہندوستان میں جاپان اور سنگاپور کے ساتھ مل کر ری کاپ  آئی ایس سی (آر ای سی اے اے پی آئی ایس سی)کے قیام اور اسے فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔مرکزی حکومت نے ری کاپ کے لئے ہندوستان کے اندر فوکل  پوائنٹ کے طورپر آئی سی جی کو ذمہ داری تفویض کی ہے۔ہندوستان نے اس سے قبل نومبر 2011ء میں گوا میں اور دسمبر 2017ء میں نئی دہلی میں اس ورکشاپ کی میزبانی کی تھی۔

ری کاپ معاہدے کے تحت اطلاعات کا اشتراک ، صلاحیت سازی اور باہمی قانونی تعاون آپسی تعاون کے تین ستون ہیں۔ سنگاپور میں ایک آئی ایس سی قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد معاہدے میں شامل فریقوں اور سمندری برادری کے مابین اطلاعات کا تقابل کرنا اور اسے پھیلا نا ہے۔ صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد آئی ایس سی سالانہ طورپر کرتا ہے اور معاہدے میں شامل کسی ایک فریق کے ذریعے مشترکہ طورپر اس کی میزبانی کی جاتی ہے۔اس ورکشاپ کا اصل مقصد ایشیاء میں جہازوں کے خلاف قذاقی اور مسلح ڈکیتی کی تازہ ترین صورتحال اورایشیائی ملکوں میں اس سے نمٹنے کے لئے اپنائے جارہے بہترین طورطریقوں کو  مشترک کرنا ہے۔اس ورکشاپ کا مقصد قذاقی اور مسلح ڈکیتی سے متعلق مختلف امور کے بارے میں اس کے شرکاء کے درمیان معلومات کو بہتر بنا نا بھی ہے۔ان امور میں بین الاقوامی قوانین ، چارہ جوئی کا طریقہ کار ، فارنسک اور ابھرتے ہوئے خطرات شامل ہیں۔

اس ورکشاپ میں مجموعی طورپر 19 ملکوں کے 31 بین الاقوامی مندوبین حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ قومی حصص داروں جیسے کہ بڑی بندرگاہیں، ریاستی ، سمندری  بورڈوں ، ریاستی سمندری پولس ، جہاز رانی کی ڈائریکٹوریٹ جنرل اور انڈین نیشنل شپ آنرس ایسوسی ایشن کے اہلکار بھی اس ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔

 

 

U: 2496



(Release ID: 1574876) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Bengali