وزارت دفاع

فضائیہ حادثے کے شکار طیارے کے باقیات لانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

Posted On: 14 JUN 2019 6:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14؍جون،ہندوستانی فضائیہ کے کوہ پیما ، آرمی اسپیشل فورسز کے عملہ اور مقامی  کوہ پیماؤں کو  جائے حادثے کے قریب  ترین مقامات پر اتارا گیا تھا اور وہ  جائے حادثے تک پہنچ بھی گئے ہیں۔ تاکہ  ہیلی کاپٹروں کے ذریعے  حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے باقیات  (جسد خاکی)  اور  دیگر  سامان کو  مرحلوں میں جورہاٹ واپس لایا جاسکے۔

 یہاں موسم کی حالت اب بھی بہتر نہیں ہوئی ہے جس سے بچاؤ  کاموں کی رفتار متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ریکوری (بچاؤ) ٹیم  دشوار گزار  وادیوں میں  حالات اور موسم  کا مقابلہ کررہی ہے  تاکہ باقیات کو جلد از جلد  واپس لایا جاسکے۔

 آئی اے ایف نے  اے این-32 طیارے کی تلاش  اور  ریکوری  کے لئے  تقریبا 200  فوجی ٹکڑیوں  کو روانہ کردیا تھا اور  8 ہیلی کاپٹر تعینات کئے تھے تاکہ اپنے عملے  کا پتہ لگانے میں  کوئی بھی کوشش  چھوڑی نہ جاسکے۔

 طیارے پر سوا ر تمام  عملے  کے  لواحقین کو اس حادثے کی اطلاع دے دی گئی اور  ہندوستانی فضائیہ کے ذریعے تلاش کی کارروائیاں چلائی جارہی ہیں۔ متعلقہ کنبہ کے افراد کو کارروائی  کی پیش رفت سے باخبر رکھا جارہا ہے اور  فضائیہ کے افسران ان کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ اور اس کا تمام عملہ رنج کی  اس گھڑی میں  کنبوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش س- ق ر)

U-2468


(Release ID: 1574655) Visitor Counter : 54
Read this release in: English , हिन्दी