کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ  (بنیاد 2011-12=100) ماہ  مئی2019 کا جائزہ

Posted On: 14 JUN 2019 12:00PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی،14جون2019؍ماہ مئی ، 2019کے  لئے تمام اشیاءکا تھوک قیمتوں کے  عدداشاریہ  میں 0.2فیصد کا اضافہ درج کیاگیا،جس کے نتیجے میں یہ اضافہ پچھلے ماہ کے 121.2فیصد (عبوری ) سے بڑھ کر120.9فیصد( عبوری) ہوگیاہے۔

افراط زر

    تھوک قیمتوں کے عدداشاریے کی بنیاد پر سالانہ افراط زرکی شرح ماہ مئی2019کے مہینے میں2.45 فیصد(عبوری) رہی ،جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ مقدار3.07فیصد(عبوری) اورپچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ مقدار 4.78فیصدتھی ۔جاری مالی سال کے دوران افراط زرکی شرح 1.08 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ ماہ   کی متعلقہ مدت کے دوران1.72فیصد تھی ۔

ذیل کےضمیمہI- اورضمیمہII- میں درج اشیاءضروری ؍سازوسامان  کے گروپوں کے لئے  شرح افراط زر

بنیادی اشیاء(وزن 22.62فیصد )

    سازوسامان کے اس بڑے گروپ کے  اشاریئے میں  افراط زرکی شرح 0.2فیصد کی اضافے کے ساتھ 139.2فیصد (عبوری) سے بڑھ کر139.5فیصدہو گئی ۔ مذکورہ ماہ کے دوران جن گروپوں اوراشیأ کی قیمتوں میں تبدیلیاں درج کی گئیں وہ حسب ذیل ہے ۔

خوردنی اشیاء کے اشاریہ میں گزشتہ ماہ کے 150.1 فیصد کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ اشیاء جن کی شرح میں کمی آئی ہے ، ان میں پان کے پتے(5 فیصد)، پھل اور سبزیاں( 2 فیصد)، چائے اور گندم(1-1فیصد) کی کمی آئی ہے۔وہ اشیاء جن کی شرح میں زیر تبصرہ ماہ میں اضافہ ہوا ہے، ان میں مچھلی (7 فیصد)، ارہر(5فیصد)،ارد، مٹر؍چوالی اور باجرا(4-4فیصد)، انڈے (3 فیصد) اور مسور اور مونگ (2-2فیصد) اور چنے، بارلی، راگی اور مچھلی(1 ایک فیصد)

غیر غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد  اشاریہ میں پچھلے مہینے9 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ ماہ یہ126.7 فیصد (عبوری) سے بڑھ کر 127.8 (عبوری)ہوگیا ہے۔ یہ اضافہ کاشت شدہ پھولوں کی قیمت میں کُسم (ہر ایک میں 6فیصد)۔ خام ربڑ، چمڑا (خام)اور مونگ پھلی (ہر ایک میں 4فیصد)،تیسی(3 فیصد)اور خام جوٹ، میستا،جئی اورچارہ، کپاس ، سورج مکھی، کچا ریشم اور سرسوں(ہر ایک میں ایک  فیصد) شامل ہیں۔ پھر بھی ناریل (3 فیصد)، چمڑا خام، سویابین، ناریل کے ریشے (ہر ایک میں 2 فیصد)، تل،اجوائن اور گوار میں (ہر ایک میں ایک  فیصد) کی کمی آئی ہے۔

معدنیات  کے گروپ  کے عدداشاریہ  4.2 فیصد کی کمی کے ساتھ پچھلے  مہینے کی  شرح   144 سے گھٹ کر138 (عبوری) ہو گیا ہے۔یہ کمی  خالص تانبہ(14 فیصد)، باکسائٹ(10 فیصد)، جستہ خالص، میگنیز خام اور کرومائٹ(ہر ایک دو دو فیصد)کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آئی ہے۔پھر بھی خام آہن(14 فیصد)، خالص سیسہ(2 فیصد) اور چونے کا پتھرمیں(ایک فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

خام تیل اورقدرتی گیس گروپ کے لئے عدد اشاریہ 3.5  فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ ماہ کے 89.7 عبوری سے بڑھ  92.8 (عبوری) ہوگیا ہے۔ ایسا خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اور قدرتی گیس کی قیمت میں ایک فیصد کی اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔

ایندھن اوربجلی (وزن 13.15فیصد )

اس بڑے گروپ کا عدد اشاریہ 0.6فیصد کے اضافے کے ساتھ پچھلے ماہ کے 102.8فیصد(عبوری) سے بڑھ کر103.4فیصد(عبوری) ہوگیا۔جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

معدنیاتی تیلوں کے گروپ کا عدد اشاریہ ایک فیصد کے اضافے کے ساتھ پچھلے ماہ کے 95.4فیصد (عبوری) سے بڑھ کر 96.4فیصد (عبوری) ہوگیا۔اس  اضافے کی وجہ نیفتھا کی قیمت میں (4فیصد )، اے ٹی ایف(3 فیصد) اور ایل پی جی، مٹی کا تیل، فرنیس آئل اور ایچ ایس ڈی کی قیمت ایک ایک فیصد کا اضافے سے ہوا ہے۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

پچھلے مہینے کے لئے اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1 فیصد  کا اضافہ درج کیاگیا  اور یہ پچھلے مہینے کے118.3(عبوری) سے بڑھ کر118.4 (عبوری ) ہوگیا ۔  جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

گزشتہ مہینے کے لئے غذائی اشیاء کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.4  فیصد کا اضافہ ہوا۔یہ گزشتہ ماہ کے128.7(عبوری)سے  بڑھ کر129.2(عبوری)پر آگیا، جس کی وجہ مونگ پھلی کے تیل کے قیمت میں (5فیصد)، گُڑ، بناسپتی اور میکرونی، نوڈلز، کاس کاس اور اسی طرح کے نشاستہ دار مصنوعات کے قیمت میں (ہر ایک میں چار چار فیصد)، تیار چکن؍مرغ-تازہ اور منجمد، گنا کے ریشہ دار باقیات، راب اور پاؤڈر والا دودھ (تین تین فیصد)، کافی  کا پاؤڈر، مویشیوں کا چارا، چنے کا پاؤڈر(بیسن)، شکر، تیار اسٹارچ اور اسٹارچ سے بنی مصنوعات ، ارنڈی کا تیل اور مکھن(دو دو فیصد)، تیار اور محفوظ کی گئیں مچھلیاں، تیار اور محفوظ کئے گئے پھل اور سبزیاں، شہد، مصالحہ(مصالحوں کا مرکب سمیت )، سرسوں کا تیل، نمک، باسمتی چاول، چاول سے بنی مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہواہے، تاہم ناریل کے تیل کی قیمت میں تین فیصد کی کمی آئی ہے۔

ریپسیڈ آئل، تیار چائے، میدہ اور سوجی(راوا)(دو دو فیصد)، پام آئل، انسٹانٹ کافی، تیار صحت افزا مصنوعات۔

ڈبہ بند خوردنی اشیاء، سورج مکھی کا تیل، چاول کے بھوسی کا تیل، گندم کا ا ٓٹا اور دوسرے گوشت تیار اور ڈبہ بند کے قیمت میں ایک ایک فیصد کی کمی آئی ہے۔

مشروبات  کی تیاری کے گروپ کے لئے عدد اشاریہ میں 0.2 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 122.7فیصد(عبوری) سے گھٹ کر 122.5فیصد(عبوری) ہو گیا ہے۔ ایسا ڈرنک؍سافٹ ڈرنکس، بوتل بند پانی اور اسپرٹ کی قیمت میں ایک ایک فیصد کی کمی آئی ہے، تاہم بیئر، دیسی شراب اور ریکٹیفائیڈ اسپرٹ کی قیمت میں  ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کپڑے کی تیاری کے گروپ کے لئے عدد اشاریہ میں0.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے  اور یہ گزشتہ ماہ کے119.4 فیصد(عبوری)سے بڑھ کر119.7 فیصد (عبوری) پر آگیا ہے، جس کی وجہ ٹیکسٹائل کی بنائی اور تیاری کی قیمت میں (3 فیصد) اور تیار کارڈیج، رسّی، ٹوئن اور بُنائی اور سلائی اور ٹیکسائل کی تیاری کی قیمت میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، تاہم مصنوعی ریشم کے دھاگوں کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی آئی ہے۔

ملبوسات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ گزشتہ ماہ  کے138.5 فیصد (عبوری)سے بڑھ کر 139.2 (عبوری )پر پہنچ گیا، جس کی وجہ بنُے ہوئے ملبوسات کی تیاری(بُنے ہوئے)، پر والےملبوسات کو چھوڑ کر قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

چمڑے اور متعلقہ مصنوعات کی تیار کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.9 فیصد کی کمی آئی ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے 120.8 (عبوری) سے گھٹ کر 119.7 (عبوری) ہوگیا ہے۔ ایسا کروم لگے چمڑے اور چمڑے کے جوتوں کی قیمت میں دو دو فیصد کی کمی آئی ہے، پھر بھی سفری اشیاء، ہینڈ بیگ، آفس بیگ وغیرہ کی قیمت میں تین فیصد اور سبزیوں سے رنگے چمڑے اور واٹر پروف جوتوں کی قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

لکڑی اور لکڑی و کارک کی مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.5  فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے  133.6(عبوری)سے بڑھ کر134.3(عبوری) پر آگیا ہے، ایسا لکڑی کے پینل اور لکڑی کی کٹائی، تیاری؍سائز میں بنانے کی قیمت میں (دو دو فیصد کے اضافے) اورلکڑی کی چادروں؍وینیر چادروں اور لکڑی کے  بُرادے سے تیار بورڈوں کی لیمی نیشن میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہو اہے، تاہم لکڑی کے بلاک-دبے ہوئے یا بغیر دبے ہوئے کے قیمت میں تین تین فیصد کی کمی آئی ہے۔

 کاغذ اور کاغذ سے بنے مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.2  فیصد کی کمی آئی ہے  ۔ یہ گزشتہ ماہ  ک123.7 (عبوری)سے گھٹ کر 123.5 پر (عبوری) پر آگئی ہے ، جس کی وجہ ،نیوز پرنٹ کی قیمت میں تین فیصد ، لیمی نیٹیڈ کاغذ اور بیس پیپر میں( 2-2فیصد) اور ٹشو پیپر، کرافٹ پیپر، کارڈ بورڈ اور کروگیٹیڈ پیپر بورڈ کے قیمت میں (ایک ایک فیصد کی کمی آئی ہے)، تاہم ڈپلیکس پیپر اور پوسٹر پیپر کی قیمت میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے147.5(عبوری)سے بڑھ کر148.3 (عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔ اس کی وجہ چھپے ہوئے لیبل؍پوسٹر اورکیلنڈر میں 5فیصد کا اضافہ ہے۔ پھر بھی اسٹیکر پلاسٹک کی قیمت میں دو فیصد کی کمی آئی ہے۔

فارماسیٹکلز، ادویاتی کیمیائی اشیاء اور نباتیاتی مصنوعات گروپ کی تیاری کے لئے عدد اشاریہ میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے 124.4 (عبوری ) سے بڑھ کر 125.5 (عبوری) ہو گیا ہے۔ ایسا مانع کینسر ادویہ کی قیمت میں( 25 فیصد)، ایچ آئی وی کے علاج کے لئے اینٹی ریٹرو وائریل ادویہ(4 فیصد)، وائل ؍امپل، گلاس، خالی یا بھرے ہوئے(3 فیصد)، سلفا ڈرگس اور اینٹی انفلامینٹری ادویہ(دو دو فیصد)، پولیو اور اینٹی بایوٹکس اور مرکبات کی قیمت میں (ایک ایک فیصد) کا اضافہ ہوا ہے، تاہم اینٹی پائریٹک، انالجیسک، اینٹی انفلامینٹری  ادویہ کی قیمت میں (دو دو فیصد) کی کمی آئی ہے۔

ربڑ اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری کے عدد اشاریہ میں ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔ یہ گزشتہ ماہ کے110.3 (عبوری ) سے گھٹ کر109.2 (عبوری) پر آگیا ہے، اس کی وجہ پلاسٹک کے آلات اور ربڑ کے آلات، نیزپارٹس کی قیمت  میں( چار چار فیصد)، پلاسٹک کے باکس؍کنٹینر، درمیانی اور بھاری کمرشیل گاڑیوں کے ٹائر، ایلاسٹک ویبنگ کی قیمت میں (تین تین فیصد)، ٹریکٹر کے ٹائر اور ربڑ سے بنی اشیاء کی قیمت میں (دو دو فیصد)، موٹر کار کے ٹائر ، پی وی سی فٹنگز اور دوسرے سامان ، پالی تھین فلم، ایکریلک؍پلاسٹک شیٹ، پلاسٹر فلم ، ربڑ ٹریڈ، ٹھوس ربڑ ٹائر؍ پہئے، پلاسٹ کے بیگ اور پلاسٹک فلم کی قیمت میں (ایک ایک فیصد) کی کمی آئی ہے، پھر بھی پلاسٹک کے بٹر کے قیمت میں (5فیصد)، ٹوتھ برش، پلاسٹ کے فرنیچر، پلاسٹک کے ٹیوب(لچکدار اور غیر لچکدار)، نیز پولی پروپائلین فلم کی قیمت  (تین تین فیصد)، تیار ربڑ  اور کنویئر بیلٹ (جس کی بنیاد ریشے ہوں)(دو دو فیصد)اور پلاسٹک کی بوتل، پلاسٹک کے ٹینک اور ربڑ کے کپڑے؍ چادریں، 2؍3 وہیلر ربڑ ٹیوب اور تھرمو کول کی قیمت میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دیگر غیرمیٹالک معدنیاتی مصنوعات کے گروپ  کےعدد اشاریہ میں 1.4فیصد کا اضافہ درج ہوا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے 116.8(عبوری) سے بڑھ کر 118.4 (عبوری) ہو گیا ہے۔ایسا پورسلین سینٹری ویئر اور سیمنٹ سپرفائن کی قیمت میں (دو دو فیصد) اورکلنکر، گلاس بوتل، گرافائٹ راڈ، ایس بیسٹس کروگیٹیڈ چادریں، ریلوے سلیپر اور پتھر، چپ کی قیمت میں (ایک ایک فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔تاہم عام گلاس شیٹ، ٹفینڈ گلاس، ماربل سلیب، غیر سیرامک ٹائلوں، چونا اور کیلشیم  کاربونیٹ، فائبر کے گلاس، عینک کے شیشوں اور گرینائٹ کی قیمت میں (ایک ایک فیصد) کی کمی آئی ہے۔

 بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.8فیصد کی کمی آئی ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے110.6 (عبوری) سے گھٹ کر 109.7(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔اس کی وجہ ایم ایس کاسٹنگ، ایلومینیم ڈسک اور سرکلز، نیز ملڈ اسٹیل (ایم ایس) بلومز کی قیمت  میں (تین تین فیصد)، اسفنج آئرن ؍ڈائریکٹ ریڈیوسڈ آئرن(ڈی آر آئی)، ایلومینیم اِنگوٹ اور  ایم ایس پینسل اِنگوٹ کی قیمت میں (دو دو فیصد) اور فیروسلی کان، ہاٹ رول کوائل اور شیٹ، اس میں نیرو اسٹرپ شامل ہیں، ایم ایس برائٹ بار، ایلومینیم سے بنے بار؍راڈس ؍فلیٹس، ایلوئے اسٹیل وائر راڈ، ایلومینیم  پاؤڈر، اسٹین لیس اسٹیل کے کوائل، پٹی اور چادریں، پگ آئرن، جی پی؍جی سی چادریں، فیرومینگنیز، تانبے سے بنے-بار؍راڈ؍پلیٹس ؍پٹیوں اور ایلومینیم ایلوئے کی قیمت میں (ایک ایک فیصد )کی کمی آئی ہے، پھر بھی فیروکروم کی قیمت میں (تین فیصد)، سلی کومیگنیز  کی قیمت میں (دو دو فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

فیبریکیٹڈ دھاتی مصنوعات با استثنیٰ مشینری اور ساز و سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.3فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ یہ گزشتہ ماہ کے117.2(عبوری)سے گھٹ کر 116.9(عبوری)پر پہنچ گیا ہے۔

کمپیوٹر، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں0.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے111(عبوری) سے بڑھ کر 111.4(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔

مشینری اور سازو سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں0.5فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے112.1 (عبوری) سے بڑھ کر112.7 (عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔

موٹر گاڑیوں، ٹریلرس اور نیم ٹریلرس گروپ کی تیاری سے متعلق عدد اشاریہ میں 0.3 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے 113(عبوری) سے بڑھ کر  113.3 (عبوری) پر آگیا ہے۔

دیگر ٹرانسپورٹ آلات گروپ کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے 113.4 (عبوری) سے بڑھ کر 114.8 (عبوری) ہو گیا ہے۔ ایسا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 فیصد، ویگنوں کی قیمت میں (ایک فیصد) کے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے، تاہم ہر قسم کے بائی سیکل کی قیمت میں (ایک فیصد) کمی آئی ہے۔

فرنیچر کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1 فیصد کا  اضافہ درج کیا گیا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے 129.3 (عبوری) سے بڑھ کر 129.4 (عبوری) پر آگیا ہے۔

دیگر مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.1فیصد کی کمی  آئی ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے 106.4(عبوری) سے بڑھ کر 106.3 (عبوری) پر آگیا ہے۔

ڈبلیو پی آئی خوراک کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)

کھانے کی اشیاء پر مشتمل ڈبلیو پی آئی خوراک کے عدد اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح، ابتدائی اشیاء کے گروپ اور خوراک کی مصنوعات سے، تیارشدہ کی مصنوعات کے گروپ میں اپریل2019 میں54.9 فیصد سے بڑھ کر مئی2019میں5.10 فیصد ہو گیاہے۔

مارچ2019 کے مہینے کا قطعی عدد اشاریہ (بنیادی سال: 2011-12=100)

مارچ 2019 کے لئے سبھی اشیاء کے لئے تھوک قیمتوں کا حتمی عدد اشاریہ (بنیادی سال 2011-12=100)120 (عبوری) کے مقابلے میں 119.9رہا اور قطعی عدد اشاریہ کی بنیاد پر سالانہ افراط زر کی شرح3.18 فیصد (عبوری)کے مقابلے میں3.10فیصد رہی،جو 15 اپریل 2019  کو بالترتیب بیان کی گئی ہے۔

 

م ن۔ش س۔ن ع

 

U: 2465



(Release ID: 1574653) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Malayalam