جل شکتی وزارت

گجیندر سنگھ شیخاوت نے رشی کیش اور ہری دوار میں جاری پروجیکٹوں کا معائنہ کیا

Posted On: 13 JUN 2019 6:55PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 13 جون/ مرکزی جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے گزشتہ روز رشی کیش اور ہری دوار میں جاری نمامی گنگے پروجیکٹوں کا معائنہ کیا۔ جناب شیخاوت کو سرائے سیویج  ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی)  سرائے ایس ٹی پی کے منئیچر ماڈل پر دکھا یا گیا، اس کے بعد انہوں نے پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں اہلکاروں نے انہیں پلانٹ کے آپریشنو ں کے ذریعہ معائنہ کرایا۔ انہوں نے گنگا کی صفائی کے قومی مشن کے ڈائرکٹر جنرل (این ایم سی جی) جناب راجیو رنجن مشرا اور ایگزیکٹیو ڈائرکٹر جنرل اشوک کمار کے ہمراہ ایس ٹی پی کے کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔

                جناب شیخاوت نے زیر تعمیر جگجیت پور ایس ٹی پی کا بھی معائنہ کیا، جس کے اس سال کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ نمامی گنگے پروگرام کے تحت  این ایم سی جی نے چار پروجیکٹ منظور کئے ہیں جن میں سے دو پروجیکٹوں کا تعلق انٹر سیپشن اینڈ ڈائرورژن (آئی اینڈ ڈی) کے کاموں سے ہے اور بقیہ دو پروجیکٹ (68+14)  82 ملین لیٹر  یومیہ(ایم ایل ڈی) کی  ایس ٹی پی صلاحیت بنانے سے متعلق ہیں۔ 14 ملین لٹر فی دن ایس ٹی پی کا کام حال ہی میں مکمل ہوا ہے اور توقع ہے کہ 68 ملین  لیٹر فی دن ایس ٹی پی کی صلاحیت سازی کا کام اگست، 2019 تک پورا ہو جائے گا۔

                مزید بر آں، جگجیت پور کے بقیہ 27 ملین لیٹر  یومیہ پلانٹ اور سرائے کے 18 ملین لیٹر فی دن پلانٹ کے کام بھی نمامی گنگے پروگرام کے تحت لے لئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ یہ کام اگست، 2019 تک مکمل ہو جائیں گے۔ ہری دوار کے پروجیکٹوں کے لئے 426.97 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔

                وزیر موصوف نے ہری دوار کے چاندی گھاٹ پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ چاندی گھاٹ پروجیکٹ کا افتتاح فروری میں کیا گیا تھا۔ ہری دوار کے چاندی گھاٹ میں 69.18 کروڑ روپئے کی لاگت سے دریا کے فرنٹ کی ترقی، دریائی تحفظ کا کام، نہانے کے گھاٹ اور انتم سنسکار کے لئے گھاٹ تعمیر کئے گئے ہیں۔

                جناب شیخاوت نے رشی کیش کے پرمارتھ نکیتن میں ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہر حال میں پانی کی تاکید کی اور گنگا کی بحالی اور تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہر کسی کو اس تحریک کو ایک اہم جن آندولن میں تبدیل کرنے کی اپیل کی۔

                لکڑ گھاٹ کے 6 ایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اہلکاروں کو پروجیکٹ کو بر وقت مکمل کرنے کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ نمامی گنگے پروگرام کے تحت، این ایم سی جی نے ڈیزائن، بلڈ، آپریٹ، ٹرانسفر (ڈی بی او ٹی) ماڈل کے تحت منی کی ریتی ڈھل والا میں آئی اینڈ ڈی اور ایس ٹی پی منظور کئے ہیں۔ پروجیکٹ کی پیش رفت جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ دسمبر، 2019 تک مکمل ہو جائے گا۔ ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد سیویج ٹریٹمنٹ کی کل صلاحیت 6.2 ملین لیٹر  یومیہ سے بڑھ کر 12.5 ملین لیٹر  یومیہہو جائے گی۔ منی کی ریتی  کے پروجیکٹوں  کے لئے 80.45 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔

 

U. 2458



(Release ID: 1574587) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi