وزارتِ تعلیم

سائنٹفک مزاج اورتحقیق نئے بھارت کے لئے سنگ بنیاد فراہم کریگا۔ ڈاکٹررمیش پوکھریال

Posted On: 12 JUN 2019 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13جون :انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کے وزیرجناب رمیش پوکھریال نے تکنالوجی سے متعلق قومی اداروں کے تمام ڈائرکٹرحضرات اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنس اینڈ تکنالوجی ( آئی آئی ای ایس ٹی ) ، شب پور کے سربراہ کے ساتھ نئی دہلی میں میٹنگ کا اہتمام کیاہے ۔ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب آرسبرامنیم بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

          مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے معاملے میں این آئی ٹی جیسے ادارے بہترین کرداراداکررہے ہیں ، لہذا انھیں عمدگی اورتحقیق پرمبنی تعلیم پرتوجہ مرکوز کرنی ہوگی ۔ انھوں نے کہاکہ تکنیکی تعلیم اورتحقیق کو  بنیادی مسائل کو حل کرنے پرتوجہ  دینی چاہیئے ۔ سائنٹفک اداروں کو ملک کی مجموعی ترقی کے عمل میں شریک ہونے  کی اپیل کرتے ہوئے مجموعی ترقی کے عمل میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹرنشنک نے کہاکہ یہ تمام ترسائنٹفک اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قرب وجوار کی گاوؤں کی ترقی کے لئے کام کریں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ صنعت اور تعلیم کے شعبے کو باہم اشتراک قائم کرناچاہیئے تاکہ روزگارفراہم کرنے والی تعلیم فراہم کرائی جاسکے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RZVQ.jpg

 

 

ڈاکٹرنشنک نے کہاکہ سائنٹفک مزاج اورتحقیق ایک نئے بھارت کاسنگ بنیاد ہوں گے ۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور یوروپی ممالک کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تکنیکی اداروں نے سماجی اوراقتصادی ترقی کو حقیقی شکل دینے کے لئے نظریات وخیالات کو بدلنے میں ایک اہم کرداراداکیاہے ۔ انھوں نے ہارورڈ اوریلے کی طرز پر علمأ ، فضلأ کا ایک نیٹ ورک قائم کرنے کی تجویز رکھی ہے  اورکہاہے کہ اس سے نہ صرف یہ کہ اختراع کے لئے طلبأ کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ وسائل بہم پہنچانے میں بھی مدد ملے گی ۔

          ملک میں آزادانہ مسابقتی ماحول کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے ، وزیرموصوف نے کہاکہ بھارت کو عالمی تعلیمی پلیٹ فارم پراپنا مقام بناناہوگا۔ انھوں نے بنیادی سائنس میں اچھی تحقیق پرزوردیا۔

          وزیرموصوف نے کہاکہ آئی آئی ای ایس ٹی نے تعلیم اور سائنٹفک سرگرمیوں کے شعبے میں اپنی ساکھ قائم کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ہمیں بھارت اوربیرون بھارت دونوں جگہ سائنٹفک اداروں کے باہم اشتراک کے لئے سرگرم ہوناچاہیئے تاکہ ہم وسائل کا دانشمندانہ استعمال کرنے پرقادرہوسکیں ۔ انھوں نے کہاکہ ہمیں اس امرکویقینی بناناچاہیئے کہ قطارمیں کھڑا ہوآخری شخص تحقیق کے فوائد حاصل کرسکے ۔ 130کروڑشہریوں کی توقعات  پرپورااترنے کے لئے تمام سائنٹفک اداروں کو پوری لگن اورمشن والے جوش وجذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

 

************

۔م ن ۔   ع آ) 13.06.2019(

U-2432



(Release ID: 1574392) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi