وزارت دفاع
وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی ، اے وی ایس ایم ، این ایم نے بھارتی بحری اکادمی ( انڈین نیول اکیڈمی ) کے کمانڈنٹ کے عہدے کا چار ج سنبھالا
Posted On:
12 JUN 2019 3:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 جون / وائس ایڈمیرل آر بی پنڈت ، اے وی ایس ایم نے آج 12 جون ، 2019 ء بروز بدھ کو اپنے 15 ماہ طویل مدتِ کار کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد انڈین نیول اکیڈمی ( آئی این اے ) کمانڈنٹ کے عہدے کی ذمہ داری وائس ایڈمیرل دنیش کمار ترپاٹھی ، اے وی ایس ایم ، این ایم کو سونپ دی ۔
وائس ایڈمیرل آر بی پنڈت نے 19 فروری ، 2018 ء کو بھارتی بحری اکادمی کے کمانڈنٹ کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا ۔ ان کی مدت کار کے دوران آئی این اے میں اکیڈمی نے بنیادی ڈھانچے اور تربیتی سہولیات میں اہم و بہتر تبدیلیاں دیکھیں ۔ فلیگ آفیسر کی لیڈر شپ میں آئی این اے نے متعدد اعزازات ، جن میں تمام چھ بڑی ملٹری اکادمیوں کے درمیان منعقدہ بخشی کپ ، 2019 بھی شامل ہے ، حاصل کئے ۔ وائس ایڈمیرل آر بی پنڈت کو ‘‘ پلنگ آؤٹ ’’ روایتی تقریب کے ساتھ پر جوش اور جذباتی الوداع دیا گیا ۔
وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی ، جنہوں نے انڈین نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کی حیثیت سے عہدے کی ذمہ داری لی ہے ، کا وائس ایڈمیرل کے رینک میں پروموشن ہوا ہے اور وہ قومی دفاعی اکیڈمی ، کھڈا کواسلہ ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن اور یو ایس نیول وار کالج نیو پورٹ ، روہڈ آئس لینڈ سے فارغ التحصیل ہیں ۔ یہ فلیگ آفیسر مواصلات اور الیکٹرانک وار فیئر کے ماہر ہیں اور اِن شپس وِناش ، کرچ اور ترشول پر مکمل کمانڈ ہے ۔ آفیسر اسٹاف کی حیثیت سے ان کی تقرری ڈائریکٹر نیول آپریشنز ، پرنسپل ڈائریکٹر نیٹ ورک سینٹرک آپریشن ، پرنسپل ڈائریکٹر نیول پلانس اینڈ اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ( پالیسی اور پلان ) عہدوں پر ہو چکی ہے ۔
وائس ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی نے 15 جنوری ، 2018 ء سے 30 مارچ ، 2019 ء تک ایسٹرن فلیٹ ( مشرقی بیڑے ) کی کمان بھی سنبھالی ہے ۔ ساتویں انڈین نیول اکیڈمی کی حیثیت سے تقرری سے قبل انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، پروجیکٹ سی برڈ کا چار بھی سنبھالا ۔
گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ش ت ۔ ع ا )
U. No. 2405
(Release ID: 1574136)
Visitor Counter : 84