ارضیاتی سائنس کی وزارت
مشرق اور وسطی عرب سمندر پربہت شدید سمندری طوفان وائیو گجرات ساحل کے لئے سمندری طوفان کی وارننگ: اورینج میسیج
Posted On:
12 JUN 2019 10:48AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 جون / مشرقی وسطی عرب سمندرمیں بہت شدید سمندری طوفان وائیو پچھلے چھ گھنٹے میں تقریباً 13 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ تقریباًشمال کی جانب بڑھ گیا ہے اور یہ 12جون 2019 کو بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے گوا سے تقریباً 470کلو میٹر مغرب۔ شمال مغرب، ممبئی سے 280کلو میٹر دور جنوب۔ جنوب مغرب اور گجرات کے ویراول سے 340کلو میٹر دور جنوب۔ اور مشرقی وسطی عرب سمندر میں عرض البلد17.8 ڈگری شمال کے نزدیک اور طول البلد70.5 ڈگری مشرق کے نزدیک مرکوز تھا۔
قوی امکان یہ ہے کہ یہ شمال کی جانب پیش رفت کرے گا اور پور بندر اور ویرا ول اور دیو خطہ کے پاس مہوا کے درمیان گجرات ساحل کو پار کرےگا یہ 13جون 2019 کی صبح 144 سے155 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر 170کلو میٹر فی رفتار کے ساتھ تیز ہواؤں سے بہت شدید سمندری طوفان کے طور پر شمال کی جانب بڑھے گا۔
درج ذیل جدول میں طوفان کے رجحان اور شدت کے تعلق سے پیشنگوئی کی گئی ہے:
تاریخ/ وقت آئی ایس ٹی
|
جائے وقوع( عرض البلد ڈگری شمال طول البلد ڈگری مشرق)
|
زمینی ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار
(کلو میٹر فی گھنٹہ)
|
سمندری طوفان کی شدت کا زمرہ
|
12.06.19/0530
|
17.8/70.5
|
ہوا کا جھونکا 135-145 سے بڑھ کر160 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
12.06.19/1130
|
18.6/70.5
|
ہوا کا جھونکا 135-145 سے بڑھ کر160 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
12.06.19/1730
|
19.4/70.4
|
ہوا کا جھونکا 140-150 سے بڑھ کر165 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
12.06.19/2330
|
20.1/70.4
|
ہوا کا جھونکا 145-155 سے بڑھ کر170 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
13.06.19/0530
|
20.7/./70.3
|
ہوا کا جھونکا 145-155 سے بڑھ کر170 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
13.06.19/1730
|
21.6/70.0
|
ہوا کا جھونکا 115-125 سے بڑھ کر135 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
14.06.19/0530
|
22.2/69.6
|
ہوا کا جھونکا 85-95 سے بڑھ کر105 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
14.06.19/1730
|
22.7/69.2
|
ہوا کا جھونکا 60-70 سے بڑھ کر80 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
بہت شدید سمندری طوفان
|
15.06.19/0530
|
23.1/68.8
|
ہوا کا جھونکا 30-40 سے بڑھ کر50 کلو میٹر فی گھنٹہ
|
ہوا کا کم دباؤ
|
وارننگ
شدید بارش کا انتباہ
سب ڈویژن
|
12جون2019
|
13جون2019
|
14جون2019
|
کونکن گوا
|
اکا دکا مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی
|
اکا دکا مقامات پر بہت بھاری بہت زیادہ بارش ہوگی
|
عام طور پر اچھی بارش ہوگی
|
سوراشٹر کھچ
|
ایک دو مقامات پر بہت بھاری بارش کے ساتھ اچھی بارش
|
اکا دکا مقامات پراور کچھ مقامات پر بہت زیادہ بہت شدید بارش کے ساتھ کافی علاقے میں اچھی بارش ہوگی
|
اکا دکا مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ اچھی بارش ہوگی
|
جنوبی گجرات کا خطہ
|
اکا دکا مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ اچھی بارش ہوگی
|
اکا دکا مقامات پر بھاری بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر بارش ہوگی
|
کچھ مقامات پر بارش ہوگی
|
نوٹ
:اگلے دن ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے تک بارش
روایتی انتباہ:پیلا، تا حال ہونا، نارانگی ،تیار ہونا، لال کارروائی کرنا، سبز: کوئی وارننگ نہیں
بھاری بارش:64.5-115.5 ایم ایم/ دن: بہت بھاری بارش:155.6-204.4 ایم ایم/ دن
204.4 ایم ایم/ دن سے زیادہ
(II) طوفانی ہوا کی وارننگ
- 12جون کو مشرقی وسطی اور آس پاس کے شمال مشرقی عرب کے سمندر میں 135-145 کلو میٹر فی گھنٹے سے بڑھ کر160کلو میٹر فی گھنٹے کی تیز رفتار سے ہوا کے جھونکے چلیں گے۔قوی امکان یہ ہے کہ12جون کی صبح سےگجرات ساحل پر 60-70کلو میٹر فی گھنٹے سے بڑھ کر80کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے جھونکے چلیں گے اور 12جون کی رات تک یہ145-155کلو میٹر فی گھنٹے سے بڑھ کر 170کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔قوی امکان ہے یہ کہ 50-60کلو میٹر فی گھنٹے سے70کلو میٹر کی فی گھنٹے کی رفتار سے مہاراشٹر ساحل تک پہنچ جائے گا۔
- 13جون کو صبح کے اوقات میں شمالی عرب سمندر اور گجرات ساحل پر ہوا کی رفتار145-155 سے بڑھ کر 170کلو میٹر فی گھنٹے ہوجائے گی اور اس کے بعد اس کی رفتار آہستہ آہستہ کم ہوجائے گی۔اس بات کا قوی امکان ہے شمالی مہاراشٹر کے ساحل اور مشرقی وسطی بحرہ عرب کے شمالی حصوں میں 50-60کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ہوا کی رفتار70کلو میٹر فی گھنٹے تک اختیار کرلے گی۔
(III)سمندر کے حالات
- 12جون کو مشرقی وسطی اور قریبی شمال مشرقی بحرہ عرب اور گجرات ساحل پر سمندر کی حالت خراب سے بہت خراب ہونے کی امید ہے اور 13جون 2019 کو شمالی عرب سمندر میں حالت بہت خراب سے بہت خراب ہونے کی امید ہے۔
- 12جون اور 13جون کو2019 کو مہاراشٹر ساحل پر سمندر کی حالت بہت زیادہ خراب ہونے کی امید ہے۔
(IV) ماہی گیروں کو انتباہ
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 12 جون کو جنوب مشرق بحرہ عرب اور مہاراشٹر ساحل پر نہ جائیں۔12 اور 13 جون 2019 کو شمال مشرق بحرہ عرب اور اس کے ساتھ لگنے والے علاقوں کے علاوہ گجرات ساحل پر نہ جائیں۔
(IV)سمندری طوفان کے تلاطم سے متعلق انتباہ
مکمل چاند کے دوران اٹھنے والی اونچی اونچی سمندری لہروں کی بلندی1.5-2.0 میٹر تک پہنچنے کی امید ہے جس کے نتیجے میں کچھ، دیوی بھومی ، دیوارکا، پور بندر، چونا گڑھ، دیو، گیر سومناتھ، بریلی اور بھاؤ نگر ضلعوں کے ساحلی علاقوں میں واقع نشیبی علاقوں کے غرقاب ہونے کی امید ہے۔
(V) متوقع نقصانات اور گجرات کے کچھ ، دیو بھومی، دوارکا ، پور بندر، راجکوٹ، دیو، گیر سومناتھ ، بریلی ، بھاؤ نگر اضلاع کے لئے کارروائی کا مشورہ
(i)مٹی سے بنے گھروں/ جھونپڑیوں کو نقصان پہنچنے، چھتوں کے اڑ جانے کے علاوہ میٹل شیٹ سے بنی چھتوں کے اڑ جانے کا امکان۔(ii) بجلی اور مواصلاتی کھمبوں کو بھاری نقصان(iii)کچے اور پکی سڑکوں کو بڑا نقصان۔بچنے والے راستوں پر سیلاب کا پانی، ریلوے کو معمولی نقصان، بجلی لائنوں کو اور سنگنل سسٹم کو نقصان(iv) کھڑی فصلوں، شجر کاری سبز ناریل کے درخت گرنے سے ہونے والا بھاری نقصان، عام جیسے درختوں کا گرنے کاامکان،(v)چھوٹی کشتیاں اپنے کھونٹے سے الگ ہوجائیں گی۔(vi)دکھائی دینا کافی مشکل ہوجائے گا۔
کارروائی کا مشورہ
(i) سڑک اور ریل ٹریفک کو منضبط کرنا(ii)مچھلیاں پکڑنے کا عمل پوری طرح معطل کرنا(iii) مذکورہ بتائے ہوئے ضلعوں، ساحلی جھونپڑ پٹیوں میں رہنے والے لوگوں، شہری جھگی بستی میں رہنے والے لوگوں کے علاوہ غیر محفوظ مکانوں میں رہنے والے لوگوں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کونکال کر محفوظ مقام پر پہنچانا۔(iv)متاثرہ علاقوں میں رہنے والے لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں(v)موٹر کشتیوں اور چھوٹے جہاز نقل وحمل کے لئے غیر محفوظ ہے۔ بھاری بارش اور طوفان کی وجہ سے ساحلوں کے پاس کے نشیبی علاقوں میں پانی کاخطرہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا ۔ رض
U- 2400
(Release ID: 1574027)