جل شکتی وزارت

جل شکتی وزارت نے پانی کے تحفظ ، دیہی علاقوں میں پینے کےپانی کی فراہمی اورسؤچھ بھارت (گرامین) کے بارے میں تمام ریاستوں کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 11 JUN 2019 7:49PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی12جون۔جل شکتی  کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت   نے نئی دلی میں   آبی وسائل ،  پینے کے پانی اور حفظان صحت کے انتظام نیز  پی ایچ ای  ڈی کےبارے میں  تمام ریاستی وزیروں  اور ریاست کے پرنسپل  سکریٹریوں کے ساتھ  میٹنگ کی ۔اس  میٹنگ میں خاص توجہ  مختلف ریاستوں کی طرف سے ملک میں    پینے کے پانی اور حفظان صحت کے شعبوں کے لئے   کئے  جانے والے اقدامات   اور لائحہ عمل  پر دی گئی   ۔ اس  کے علاوہ    اس  بات کا بھی جائزہ  لیا گیا کہ آنے والے  مانسون کے  آنے والے  مہینوں میں ان ریاستوں نے بارش  کے  پانی کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا کیا تیاریاں  کی ہیں۔24 ریاستوں کی  آبی اور حفظان صحت کی  وزارتوں نے   میٹنگ  میں شرکت کی  تاکہ  اپنے اپنے  منصوبوں  کی تفصیلات  پیش  کرسکیں۔

پانی کاتحفظ اور  دیہی  علاقوںمیں پینے  کا پانی  :

          جناب گجیندر سنگھ شیخاوت  نے ان اقدامات کاجائزہ لیا ، جو ریاستوں نے ملک  میں پانی کی موجودہ صورتحال کے بارےمیں کئے ہیں ۔ اس  کے علاوہ   آنے والے  مانسون  کے  دنوں میں   پانی  کو  محفوظ  کرنے  کے  سلسلے میں  لائحہ عمل پر عمل درآمد  کا جائزہ  بھی لیاگیا۔ انہوں  نے مرکز اور ریاستوں پر زور دیا کہ وہ امداد باہمی  وفاق  کے جذبے  کے ساتھ  کام کریں،جس  کے سلسلے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رہنمائی کی ہے۔  اس  کے علاوہ انہوں  نے یہ  بھی کہا کہ نوتشکیل شدہ  جل شکتی وزارت   ایک ہی مرکز کے تحت  پانی کے  مطالبے    اورفراہمی  کے  انتظام  کی بھی دیکھ بھال کرے گی۔  انہوں  نے اس  بات  پر زور دیا کہ سؤچھ  بھارت مشن کی طرح   جو اُس  نے حفظان صحت  کے لئے کیا ہے ، پانی  کے استعمال اور  پانی کو دوبارہ استعمال  کرنے کے عمل کو  ایک جن  آندولن بنایاجائے ۔

          پینے کے پانی  اور حفظان صحت کے محکمے  کےسکریٹری جناب پرامیشورن ائیر  نے کہا کہ   یہ پہلاموقع ہے کہ مرکزی سطح  پر پانی کے بارے میں ایک مربوط  حکمت  عملی اختیار کی گئی ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ  میٹنگ میں شرکت کرنے والے وزیروں نے ذاتی طور پر اس رفتار کی تعریف کی ہے،جس سے نئے وزیر نے اتنے بڑے  پیمانے  پ راپنا عہدہ  سنبھالتے ہی ریاستوں  کے  پانی کے  محکموں کےوزیروں کی میٹنگ  بلائی ہے ۔

سؤچھ  بھارت  مشن -  گرامین ( ایس  بی ایم  )

          بھارت کو  کھلے  میں رفع حاجت  سے  پاک کرنے  کا پروگرام  عمل درآمد کے آخر ی مرحلے میں  ہے  ، اس  لئے وزیر موصوف  نے  یہ ایجنڈا مرتب کیا ہے کہ جلدسے جلد  دیہی علاقوں کے تمام  گھروں میں  100فیصد   حفظان صحت  پر عمل درآمد  کیا جائے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صاف ستھرا بھا رت ایک ہدف  نہیں  بلکہ ایک مستقل عمل ہے ۔  انہوں  نے  کہا کہ اس مشن کو  یہ فخر ہے کہ اس نے  55  کروڑسے زیادہ   لوگوں کے   صفائی ستھرائی سے متعلق رویے  کو تبدیل کردیا ہے ۔  انہوں  نے  ریاستوں  پر یہ زور دبھی دیا کہ اس  رویے کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں  انہیں  مسلسل  مدد ملتی رہے گی۔

 

          میٹنگ  میں  موجود تمام ریاستی وزیروں  نے حفظان صحت کے معاملے میں اپنی اپنی ریاستوں  کی پیش رفت  کا جائزہ  پیش  کیا اور کھلے میں  رفع حاجت  کا سلسلے ختم کئے جانے کے بعد کے مستقبل  کے منصوبوں  نیز  پانی کے تحفظ  اور پینے کے پانی کی فراہمی کے بارے میں  منصوبوں سے  میٹنگ کو آگاہ کیا

م ن ۔ج ۔رم

92U-23


(Release ID: 1573990) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Marathi