وزارت خزانہ
نئے جی ایس ٹی ریٹرن کے لئے ٹرانزیشن منصوبہ
Posted On:
11 JUN 2019 3:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 جون / جی ایس ٹی کونسل نے اپنی 31 ویں میٹنگ میں فیصلہ کیا ہےکہ نیا جی ایس ٹی ریٹرن نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ ٹیکس دہندگان کو آسانی ہو سکے ۔ نئے نظام کو اپنانے کے لئے درکار تقاضوں کی تکمیل کے لئے بتدریج تبدیلی کا ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس بتدریج تبدیلی منصوبے کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
- مئی ، 2019 ء میں کامن پورٹل پر ایک پروٹو ٹائپ آف لائن ٹول پہلے ہی پیش کیا جا چکا ہے تاکہ اس ٹول سے یوزرس واقف ہو جائیں ۔ مذکورہ آف لائن ٹول سے واقف ہو جانے کے نتیجے میں آن لائن پورٹل پر اس کے متعارف کرائے جانے پر کوئی مسئلہ در پیش نہیں ہو گا ۔ ٹیکس دہندگان اس امر سے واقف ہوں گے کہ نئے ریٹرن کے تین اہم عناصر ہیں ، جن میں سے پہلا عنصر مین ریٹرن فارم ( فارم جی ایس ٹی آر ای ٹی – 1 ) اور دو ضمیمے ( فارم جی ایس ٹی اے این ایکس - 1 اور فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 2 ) ہیں ۔
- جولائی ، 2019 ء سے یوزرس فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 1 آف لائن ٹول کا تجرباتی بنیادوں پر بیجک اَپ لوڈ کرکے اِسے اپنی جانکاری کے لئے دیکھ سکیں گے ۔ مزید براں ، یوزرس فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 2 آف لائن ٹول کو بھی اسی تجرباتی پروگرام کے تحت ملاحظہ کر سکیں گے اور تمام تر تفصیلات پر مبنی داخلی صورت حال سے بھی واقف ہو سکیں گے ۔ داخلی سپلائی تفصیلات کی اجمالی تفصیل کامن پورٹل پر آن لائن دستیاب ہو گی ۔ یوزرس آف لائن ٹول کے تحت اپنے پرچیز رجسٹر کو بھی امپورٹ کر سکیں گے اور اسے ڈاؤن لوڈ کئے گئے اِنوارڈ سپلائی تفصیلات سے اس کا موازنہ بھی کر سکیں گے تاکہ اگست ، 2019 ء سے دونوں کے مابین رونما ہونے والے فرق سے آگاہ ہو سکیں ۔
- جولائی سے ستمبر ، 2019 ء کے دوران ( تین مہینوں کی مدت کے لئے ) ، نیا ریٹرن نظام ( اے این ایکس – 1 اور اے این ایکس – 2) تجرباتی بنیادوں پر ٹیکس دہندگان کے لئے فراہم کرایا جائے گا تاکہ وہ اپنے آپ کو اس نئے نظام سے ہم آہنگ کرسکیں اور اس کی جانکاری حاصل کر سکیں ۔ اس تجربے سے ٹیکس کی واجبیت پر کوئی اثر مرتب نہیں ہو گا اور نہ ہی ٹیکس دہندگان کا اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ متاثر ہو گا ۔ اس مدت کے دوران ٹیکس دہندگان فارم جی ایس ٹی آر - 1 اور فارم جی ایس ٹی آر 3 بی کو پُر کرکے اپنی جانب سے داخل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے یعنی ٹیکس دہندگان اپنی خارجی سپلائی تفصیلات فارم جی ایس ٹی آر – 1 میں پُر کرکے ماہانہ / سہ ماہی بنیادوں پر داخل کر سکیں گے اور ریٹرن فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی پر ماہانہ بنیاد پر ہی داخل کریں گے ۔ اگر کوئی ٹیکس دہندہ اِن فارموں پر اپنے ریٹرن داخل نہیں کرے گا تو اس کے خلاف جی ایس ٹی ایکٹ کی تجاویز کےمطابق ضروری قانونی چارہ جوئی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔
- اکتوبر ، 2019 ء کے آگے فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 1 کو لازمی قرار دے دیا جائے گا اور فارم جی ایس ٹی آر – 1 کی جگہ فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 1 لے لے گا ۔ بڑے پیمانے پر ٹیکس ادا کرنے والے ( ایسے ٹیکس دہندگان ، جن کا سالانہ کاروبار گذشتہ مالی برس کے دوران 5 کروڑ روپے سے زائد کا رہا ہو ) انہیں اپنا ماہانہ فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 1 اکتوبر ، 2019 ء سے آگے از خود اَپ لوڈ کرنا ہو گا ۔ تاہم اولین لازمی سہ ماہی فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 1 کو چھوٹے ٹیکس دہندگان ( جن کا سالانہ کاروبار گذشتہ مالی سال کے دوران 5 کروڑ روپئے تک کا رہا ہو ) وہ جنوری ، 2020 ء میں ہی داخل کرنا لازمی ہو گا اور یہ ماہ اکتوبر سے ماہ دسمبر ، 2019 ء کی سہ ماہی کے لئے ہو گا ۔ یہاں اس بات کا ذکر کیا جا سکتا ہے کہ بیجک وغیرہ کو فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 1 میں لگاتار بنیادوں پر چھوٹے اور بڑے ٹیکس دہندگان کے ذریعے اکتوبر ، 2019 ء سے آگے اَپ لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 2 کو اس مدت کے دوران شانہ بشانہ ملاحظہ کیا جا سکتا ہے تاہم ایسے فارم جی ایس ٹی اے این ایکس – 2 میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکے گی ۔
- ماہ اکتوبر اور ماہ نومبر ، 2019 ء کے لئے بڑے ٹیکس ادا کرنے والے ٹیکس دہندگان ماہانہ بنیادوں پر فارم جی ایس ٹی آر - 3 بی داخل کرنا جاری رکھیں گے ۔ ایسے ٹیکس دہندگان 20 جنوری ، 2020 ء تک ماہ دسمبر ، 2019 ء کے لئے پہلا فارم جی ایس ٹی آر ای ٹی –1 داخل کریں گے ۔
- چھوٹے ٹیکس دہندگان اکتوبر ، 2019 ء سے فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی داخل کرنا بند کردیں گے اور اس کی جگہ فارم جی ایس ٹی پی ایم ٹی – 8 داخل کرنا شروع کریں گے ۔ اس کے علاوہ ، وہ اپنا پہلا فارم جی ایس ٹی آر ای ٹی – 1 ماہ اکتوبر ، 2019 ء سے دسمبر ، 2019 ء کے لئے ، 20 جنوری ، 2020 ء سے داخل کریں گے ۔
- ماہ جنوری ، 2020 ء اور اس سے آگے تمام تر ٹیکس دہندگان فارم جی ایس ٹی آر ای ٹی – 1 داخل کرنا شروع کر دیں گے اور فارم جی ایس ٹی آر – 3 بی مکمل طور پر ہٹا لیا جائے گا ۔
ریفنڈ کی درخواستیں داخل کرنے اور انہیں پروسیس کرنے سے متعلق تفصیلات پر مبنی علیحدہ ہدایات اکتوبر سے دسمبر ، 2019 ء کے دوران جاری کی جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ن ا ۔ ع ا )
U. No. 2382
(Release ID: 1573949)
Visitor Counter : 114