بھاری صنعتوں کی وزارت

آئی سی اے ٹی نے ٹووہیلر سیگمنٹ میں  بھارت کا پہلا بی ایس۔viسرٹیفکیٹ جاری کیا

Posted On: 10 JUN 2019 5:45PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GC94.jpg

آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر ٹو وہیلر  زمرے کے لئے بی۔vi سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے

نئی دہلی،10/ جون۔  انٹر نیشنل سینٹر فار آٹو موٹیوف ٹیکنالوجی(آئی سی اے ٹی) نے آج یہاں نئی دہلی میں ٹو وہیلر سیگمنٹ کے لئے بھارت اسٹیج vi-( بی ایس۔vi)ضابطوں کے تحت بھارت کاپہلا ٹائپ ایپرول سرٹیفکیٹ( ٹی اے سی) جاری کیا۔

آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر جناب دنیش تیاگی نے او ای ایم( اوریجنل ایکیوپمنٹ مینوفیکچرر) کے اعلی حکام کو سرٹیفکیٹ تفویض کیا۔ اس موقع پر جناب دنیش تیاگی نے  کہا کہ بی ایس ۔vi ضابطوں کے لئے ٹو وھیلر سیگمنٹ میں بھارت کا پہلا سرٹیفکیشن ہے۔اس میں حکومت ہند کے ذریعہ اعلان کے مطابق گیس کے اخراجات کے ضابطوں کی پیروی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی اے ٹی نے گیس کے اخراجات سے متعلق ان ضابطوں کی پیروی کے لئے گاڑیوں اور گاڑیوں کے انجنوں کی تیاری، بہتر بنانا اور ہم آہنگ کرنے کے لئے آٹو میوٹوف کی صنعت کی امداد اور مدد کے لئے کئے جانے والے کئی اقدامات ہے۔

 بھارت  اسٹیج (بی ایس) ضابطے موٹر گاڑیوں سے خارج ہونے والے گیسوں سے متعلق ضابطے ہے۔جن پر موٹر گاڑیوں کی تیاری کرنے والے ہندوستان میں اپنی گاڑیاں فروخت کرنے کے لئے عملدرآمد کرتے ہیں۔یہ ضابطے ٹو وہیلر ، تھری وہیلر، فور وہیلر  اور موٹر گاڑیوں کے آلات تیار کرنے والوں کے لئے قابل عمل ہے۔

موٹر گاڑیوں سے خارج ہونے والی گیسوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی وباء کو روکنے کے لئے حکومت ہند نے موجودہ بی ایس۔iv ضابطے کو بہتر بنا کر بی ایس۔vi کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اس طرح بی ایس۔v ضابطوں کو چھوڑ کر یکم اپریل 2020 سے بی  ایس۔vi ضابطے نافذ العمل ہوجائیں گے۔یکم اپریل 2020  سے بھارت میں صرف وہی موٹر گاڑیاں فروخت اور رجسٹرڈ ہوسکیں گی۔ جو ان ضابطوں کی پیروی کریں گے۔ یہ ضابطہ سخت ہے اور عالمی معیارات سے ہم آہنگ ہے۔

گزشتہ سال آئی سی اے ٹی نے بھاری کمرشیل موٹر گاڑیوں کے سیگمنٹ کے لئے میسرز ولوو آئی شر کمرشیل وہیکل کے لئے بی ایس۔vi کے ضابطے کی منظوری دی تھی یہ بھارت میں اس سیگمنٹ میں پہلا سرٹیفکیشن تھا۔

آئی سی اے ٹی، بھارت میں اور بیرونی ملک موٹر گاڑیوں اور موٹر گاڑیوں کے آلات کی تیاری کے لئے ان کی جانچ اور سرٹیفکیشن سروسز مہیا کرانے کی غرض سے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعہ مجاز شدہ اہم ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن ایجنسی ہے۔یہ گیسوں کے اخراجات کے شعبوں میں جدید ترین ضابطوں کے لئے انجنوں اور موٹر گاڑیوں کی تیاری، تصدیق، جانچ اور سرٹیفکیشن کے لئے کریش لیب، این وی ایچ لیب، ای ایم سی لیب اور ٹیسٹ لیب جیسے متعدد سہولیات اور جدید ترین نیز صلاحیتوں سے آراستہ ہے۔

*********

(م ن۔ ش س۔ ر ض۔ 10-06.2019 )

U – 2365



(Release ID: 1573831) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi