صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کیرل میں نیپاہ وائرس کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا: ڈاکٹر ہرش وردھن


نیپاہ کے مریضوں کی طبی صورت حال میں بہتری واقع ہو رہی ہے

Posted On: 09 JUN 2019 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 09 جون/مرکزی وزیر صحت و کنبہ بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے گزشتہ روز مطلع کیا ہے کہ نیپاہ وائرس بیماری کا کوئی نیا معاملہ واقع نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیپاہ سے متاثرہ مریضوں کی طبی  صورت حال میں بہتری واقع ہو رہی ہے۔

                گزشتہ روز تک آئیسولیشن وارڈ میں 8 مریض داخل تھے جن میں سے سات مریضوں میں نیپاہ وائر س کے منفی اثرات پائے گئے۔ آٹھویں مریض کو گزشتہ روز پوائنٹ آف کیئر (پی او سی) لیباریٹری میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ چار دیگر مریوں کو طبی صورت حال بہتر ہونے کے بعد آئسولیشن وارڈ سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

                نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی (این آئی وی) پونے نے تھودوپوزہ  (ادّوکی ضلع) سے تین خنزیروں اور تقریباً 30 چمگادڑوں کے خون کے نمونے لئے ہیں۔

                مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نیپاہ وائرس کی بیماری کی صورت حال پر ذاتی طور پر نظر رکھ رہے ہیں اور وزارت کے سینئر افسران کو کیرل کی ریاستی حکومت کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مرکزی وزارت صحت صورت  حال کی روک تھام اور انتظام میں کیرل کی ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U. 2356

 

 


(Release ID: 1573783) Visitor Counter : 84
Read this release in: English , हिन्दी