صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کیرل میں ’نپا ہ ‘وائرس کے مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
06 JUN 2019 7:19PM by PIB Delhi
نئیدہلی7 جون۔مرکزی وزیر صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کیرل میں نپاہ وائر س کے مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس کے ساتھ ہی صحت وخاندانی بہبودکی وزارت کی سکریٹر ی محترمہ پرتی سودن نے بھی اپنی وزارت کے افسران کے ساتھ کیرل میں نپاہ وائرس کی موجودہ بیماری کا گہرائی کےساتھ جائزہ لیا ۔
اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کی مختصر صورتحال حسب ذیل ہے:
- مرکزی ٹیم نے متاثرہ علاقوںکا دورہ کرکے 6 علامتی رابطوں کا جائزہ لیا۔
- اس مرض کے ایک مریض کو ارناکلم کے آسٹر میڈی سٹی چیریلننور میں داخل کرادیاگیاہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
- اس معاملے کے کل 316 رابطوں پر یومیہ بنیاد پر نظر رکھی جارہی ہے ۔
- 6 مریضوں کو جن میں اس مرض کی علامات پائی گئی ہیں ، انہیں میڈیکل کالج کے قوارنطائن اداروں میں داخل کرادیا گیا ہے لیکن ان سے جمع کئے جانے والے 6 سے 6 سیمپل نپاہ وائر س کے مرض مستثنی ٰ پائے گئے ہیں ۔جن مریضوں میں اس مرض کی علامات پائی گئی ہیں ، ان کے علامتی رابطوں کے سیمپل این آئی وی لیب بھیج دئے گئے ہیں۔
- این سی ڈی سی کے اسٹریٹجک ہیلتھ آپریشن سینٹر ( ایس ایچ اوسی ) کو 4 جون 2019 سے سرگرم کردیا گیا ہے ۔ اب یہ ادارہ نپاہ کی آلودگی سے متعلق سرگرمیوں میں تال میل بنائے ہوئے ہیں ۔ اب تک ایس ایچ او سی کے ایم سی ڈی سی میں نپاہ سے متعلق 40 لالیں موصول ہوئی ہیں۔
- کلکٹر کے دفتر میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس کا ہیلپ لائن نمبر یہ ہے : (Helpline No. 04842425200)
- جوائنٹ کمشنر (لائو اسٹاک ہیلتھ ) نے ارنا کلم ، کیرالہ میں اس وائرس کےمرض کی تشخیص کی خاطر مقامی محکمہ مویشی پروری کی امداد کے لئے دو ماہرین کا تقرر کردیا ہے۔
- اس متعد ی مرض کی جانچ اور تشخیص کی بنیاد پر این آئی وی پُنے اور محکمہ مویشی پروری جانچ کا کام کررہی ہیں ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-2338
(Release ID: 1573638)