وزارت دفاع

وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میکنزم کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 06 JUN 2019 7:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی؍06جون2019؍وزیر دفاع جناب  راج ناتھ سنگھ نے وزارت دفاع کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔وزیر دفاع کو دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ انہیں تین فوجی ایجنسیوں یعنی آئی ڈی ایس ہیڈ کوارٹر اور دفاعی سائبر ایجنسی ، دفاعی خلائی ایجنسی اور مسلح افواج کے خصوصی فورس ڈویژن کے بارے میں بتایا گیا، جنہیں 2019ء میں سی سی ایس کے ذریعے منظوری دی گئی تھی، انہیں 2018ء میں قائم کی گئی دفاعی منصوبہ  بندی کمیٹی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

وزیر دفاع نے باہمی ؍کثیر سطحی مشقوں ، صلاحیت سازی، تربیت ایف ایف سی کو مالی امداد وغیرہ سمیت دفاعی سفارت کاری سے متعلق پالیسی امور کا بھی جائزہ لیا۔دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک، دفاعی سیکریٹری جناب سنجے مترا اور وزارت دفاع کے دوسرے اعلیٰ حکم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

علاوہ ازیں جناب سنگھ نے دفاعی آلات کی خریداری کے معاملات کا بھی جائزہ لیا۔انہیں دفاعی خریداری کے طریقہ کار (ڈی پی پی)، بجٹ کے استعمال، بڑی خریداریوں اور ان میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بتایا گیا۔خریداری اور ادائیگی کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے ساتھ وہ اہم معاہدوں کے اثرات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ انہوں نے ممکنہ حد تک فوج کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے دیسی حل معلوم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے دفاعی پارٹنرشپ پروگرام کے تحت ہورہی پروگریس کو بھی سمجھا۔

وزیر دفاع نے دوسرے محکموں کا بھی جائزہ لینے والے ہیں۔ انہوں نے سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کے محکمے کے افسران کے ساتھ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے مسئلے کا بھی جائزہ لیا۔

 

U: 2331


(रिलीज़ आईडी: 1573618) आगंतुक पटल : 59
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी