بھارت کا مسابقتی کمیشن
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا سی سی آئی نے شنیڈر الیکٹرک انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ اور میک ریٹچی انویسمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی طرف سے لارسین اور ٹوبرو لمیٹیڈ کے الیکٹریکل اور آٹومیشن کاروبار کے حاصل کرنے کو منظوری دی
Posted On:
06 JUN 2019 5:43PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) (کمیشن) نے اُس حکم کو شائع کیا ہے جس میں شنیڈر الیکٹرک انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ (شنیڈر) اور میک ریٹچی انویسمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (میک ریٹچی) کی جانب سے لارسن اور ٹوبرو لمیٹیڈ (ایل اینڈ ٹی) کے الیکٹریکل اور آٹومیشن کاروبار کو حاصل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری کچھ ترامیم سے مشروط ہے، جن کا مقصد مجوزہ حصول کے مقابلہ جاتی مخالف متوقع اثرات کو ختم کرنا ہے۔ مذکورہ آرڈر ایک گہری انکوائری کا نتیجہ ہے، جو اس نوٹس کی روشنی میں کی گئی ہے، جو شنیڈر اور میک ریٹچی کی طرف سے 16 جولائی 2018 کو کمپٹیشن قانون 2002 (قانون) کی دفعہ 6 کے ذیلی سیکشن 2 کے تحت دی گئی تھی۔ کمیشن نے یہ پایا کہ شنیڈر اور ایل اینڈ ٹی ہندوستان میں لووولٹیج سوئچ گیئر انڈسٹری میں فروغ اور ڈسٹریبیوشن (تقسیم) کے اعتبار سے پہلی اور دوسری سرکردہ کمپنیاں ہیں۔ ان کا استحکام منجملہ دیگر باتوں لووولٹیج سوئچ گیئر ڈسٹریبوٹروں اور مشترکہ ادارے کے دوسرے اداروں کو ایک ساتھ ملائے گا۔ اس طرح نئے اداروں کے لئے مارکیٹ میں داخل ہونا مشکل ہوجائے گا۔ اس طرح کمیشن کا خیال تھا کہ ایل اینڈ ٹی کے الیکٹریکل اور آٹومیشن کاروبار کا حصول کمپٹیشن کو کم کرے گا اور مشترکہ کمپنی کو مشورہ دے گا اور اس کی قیمت بڑھانے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔
کمپٹیشن کی تشویش کو ختم کرنے کی خاطر کمیشن نے ایکوائررس کو حکم دیا ہے کہ وہ ایل اینڈ ٹی کی نصب شدہ صلاحیت کے ایک حصے کو ریزرو رکھیں، تاکہ تیسری پارٹی کے کمپٹیٹرس کو وہائٹ لیبلنگ سروسز کی پیشکش کی جاسکے۔
U. No. 2329
(Release ID: 1573608)