صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی ٹیم نے کیرالہ میں ’نپاہ‘ وائرس کے سلسلے میں صحت عامہ کا جائزہ لیا


ہراساںہونے کی کوئی ضرورت نہیں،صورتحال قابومیں ہے: ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 05 JUN 2019 8:30PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی6 جون۔صحت اورکنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن،  کیرالہ میں،’  نپاہ ‘وائرس   کے مبینہ معاملات سے پیدا ہوئی صورتحال پر قریب سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں عوام سے درخواست کرتاہوںکہ وہ ہراساںنہ ہوں کیونکہ حکومت صورتحال سے نمٹنے کے سلسلے میں  کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیںکررہی ہے۔ میں ریاست کی وزیر صحت محترمہ کے کے شیلجا کے ساتھ  ذاتی طور پر صورتحال  کی لگاتار نگرانی کررہا ہوں ۔ سکریٹری ( ایچ ایف ڈبلیو )  محترمہ پریتی سودن اور سینئر افسران بھی ریاست میںاپنے اپنے ہم عہدہ افسران کے رابطے میں  ہیں تاکہ روزانہ فیڈ بیک اور تازہ ترین صورتحال  کی جانکاری حاصل کی جاسکے۔

          صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی نگرانی میں تعینات کی گئی مرکزی ٹیم نے ریاست کیرالہ کی وزیر صحت  محترمہ کے کے شیلجا کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا اور متعلقہ متاثرہ ضلع کلکٹر کے ساتھ  بھی گفت وشنید کی ۔

          میٹنگ کے تحت خصوصی طور پرتوجہ رابطہ فہرست کو تاحال بنانے ( رابطہ تفصیلات کو لائن کے لحاظ کے فہرست بند کرنے ) پر مرکوز کی گئی ۔ اس کے تحت  ایچ ڈی ڈبلیو  علامات ازخود نگرانی اور علامات سے متعلق روابط  کے سلسلے میں ای پی ای ایس کے استعمال کے ذریعہ روزانہ کی روداد حاصل کی جائے گی۔ اس ٹیم نے ترجیحاتی روابط کی زمرہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔(کنبہ جاتی روابط ، ایچ سی ڈبلیو سے متعلق صحت کی سہولیتیں) اور علاماتی روابط کے سلسلے میں  قرنطائن کے لئے ایس او پی کی منصوبہ بندی  ، نمونے جمع کرنے ان کی جانچ کرنے  اور متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کرنے اور متعلقہ تربیت یافتہ عملے کی فراہمی  اور کثیر پہلوئی مرکزی ٹیم  کے ذریعہ وبائی امکانات کی جانچ پڑتال کا عمل تاکہ  چھوت کے ممکتہ وسائل کا پتہ لگایا جاسکے ، یہ معلوم کیا جاسکے کہ کیا متعلقہ جانور بنیادی یا ثانوی طور پر اس کے ذمہ دار ہیں ، ان تمام امور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔مذکورہ ٹیم نے  ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں معقول ریکارڈ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ  اطلاعات کو روزانہ شئیر کرنے کے انتظام کی بات بھی کہی گئی ہے ۔

          ریاستی صحتی حکام نے  درج صحت عامہ اقدامات کئے ہیں :

  • ضلع کلکٹر کے دفتر میں  باقاعدہ فون نمبر کے ساتھ ایک کنٹرول روم فراہم کیا گیا ہے۔
  • سرکاری میڈیکل کالج کرنا کلم میں متاثرہ افراد کے لئے الگ تھلگ وارڈ قائم کیا گیا ہے۔
  • کالی کٹ  ، ترشور اور کوٹا یم میں  واقع میڈیکل کالجوں  میں الگ تھلگ وارڈ فراہم کرانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
  • پی ای آئی ڈی کے مذکورہ طبی کالج کے سیل  سرگرمی سے اس میں شرکت کریں گے۔
  •  جہاں  کہیں بھی متاثرہ وائرس  سے مشابہ علامات پائی  جائیں گی یا ایسا شبہ ہوگا  ،وہاںتمام ترصحتی سہولتیں  بہم  پہنچائی جائیں گی اور  مریضوںکو  آگے  حوالہ کرنے سے قبل انہیں الگ تھلگ  رکھنے کے ہنگامی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا
  • صورتحال کی نگرانی اور نظر ثانی کے لئے کور گروپ روزانہ میٹنگ کا اہتمام کرے گا۔
  •  ہرشام  این آئی وی ڈی سے متعلق  بلیٹن کنٹرول روم سے  جاری کیا جائے ۔

موجودہ صورتحا ل درج ذیل ہے:

  • ایک مثبت کیس کی حالت مستحکم ہے۔
  • روزانہ کی بنیادپر مجموعی طور پر 314 روابط  پر نظر رکھی  جارہی ہے۔
  • میڈیکل  کالج میں قرنطائن سہولت  کے تحت پانچ علاماتی معاملات  کو  داخل  کیا گیا ہے اور حاصل  کئے گئے  نمونوں کو جانچ  کے لئے  بھیجا گیا ہے۔
  • کلیدی صحتی آپریشنو ں سے متعلق مرکز ( ایس  ایچ اوسی) کے تحت  ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے  اور اسے این سی ڈی سی   کے تحت مرکزی سطح  پر کارکردہ بنایا گیا ہے ۔
  •  این سی ڈی سی کنٹرول روم میں 20  ٹیلی فون کالیں  موصول ہوئی ہیں ، جن کا تعلق  عوامی اطلاعات کی خواستگاری سے تھا۔
  • فوری حوالے کے طور پر صحت اور کنبہ بہبود کی  وزارت  کے تحت این سی ڈی سی کے موضوع پر درج ذیل رہنما خطوط  / حوالہ جاتی مواد  دستیاب ہے ۔
  • اطلاعات  ( ایف اے کیو  ) یعنی نپاہ وائرس کے بارے میں   اکثر و بیشتر پوچھے جانے والے سوالات ۔
  • نپاہ وائرس   مرض  کی علامات اورپہچان ۔
  • نپاہ  وائرس   کے لئے ہسپتال چھوت  کنٹرول  ۔
  • نپاہ وائر س  کے لئے  نمونے جمع کرنے اور انہیں لے جانے سے متعلق رہنما خطوط۔
  •  مشتبہ اور مصدقہ   نیپا وائرس  معاملات کے سلسلے میں  شفاخانہ جاتی انتظامات سے متعلق  رہنما خطوط۔
  •  مصدقہ نیپا مریضوں  کی  نعشوں   کو محفوظ طریقے سے ٹھکانہ لگانے سے متعلق رہنما خطوط
  •  عوام الناس کے  لئے اطلاعات کی فراہمی اور حفظان صحت سے متعلق عملے کے لئے  اطلاعات کی فراہمی ۔
  •  معاشر ے   سے  ہراسانی   کو  ختم کرنے کے لئے  معاشرے کی بیدار ی اور  خطرات سے  متعلق مواصلاتی اقدامات ۔

ضلع ارنا کلم  ، کیرالہ میں جون 2019   کے دوران رونما ہوئے نپاہ  کے معاملے سے  متعلق  تفصیلات

ضلع اڈوکی  کے تحت  تھوڈو پوزا   میں  21 سالہ  مرد طالبعلم   جو  پراور کا رہنے  والا ہے اور اس کا   نام  جناب گوکل کرشن دلیپ   ہے  ، 23  مئی  2019  کو  بخار لاحق ہوا ،اس وقت یہ شخص  ضلع  تھری شور میںموجود تھا۔ متاثرہ شخص نے تھریشور میں   ایک فزیشین سے رجوع کیا ۔ تاہم  ارنا کلم میں  اپنے کنبے میں لوٹ گیا ،کیونکہ اسے  خاصا بخار لاحق تھا  اور وہ  کسی طرح سے کم  نہیں  ہورہا تھا،  25 مئی  2019  کو  اس نے ارنا کلم میں  واقع  ایک نجی اسپتال سے رجوع کیا جہاں اسے اینٹی بایوٹکس ادویہ دی گئیں ۔ 30  مئی  2019  کو اسے  دیگر نجی  ہسپتال میں  منتقل کردیا گیا ۔ کیونکہ اس کے اندر  مرض  میں شدت میں اضافہ ہوا اور اس کی چال میں عدم توازن  پیدا ہوگیا تھا ۔  گلے  سے حاصل کی گئی رال ، سی  ایس ایف  خون کے نمونے اور پیشاب کے نمونوں کو  دو  جون 2019  کو  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی  الا پوزا ارسال کیا گیا ۔تین جوا 2019  کو  ان نمونوں  کو  این آئی وی پنے روانہ کیا گیا اور جانچ کے بعد  انہیں  نپاہ  پازیٹو پایا گیا ۔مذکورہ مریض  کی حالت مستحکم ہے اور وہ اپنے ہوش و حواس میں ہے۔  بقیہ دیگر تین کنبہ اراکین  بھی روبہ صحت ہیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔رم

U-2317


(Release ID: 1573535) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Bengali