بھارتی چناؤ کمیشن

رائےدہندگانکی طرف سے ووٹ ڈالنے  سے متعلق اعدادوشمار کے بارے میں بھارت کے انتخابی کمیشن کا پریس بیان

Posted On: 01 JUN 2019 4:06PM by PIB Delhi

نئیدہلییکم جون۔عام انتخابات 2019 کے حتمی نتائج تک پہنچنے کے لئے دو قسم کے ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔پہلی طرح کے ووٹ وہ ہیں، جو پولنگ اسٹیشنوں میں91 کروڑدس  لاکھ سے زیادہ عام رائے دہندگان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںمیں  ڈالے  اور دوسری طرح کے ووٹ وہ ہیں  ،  جو  18  لاکھ سے زیادہ سروس ووٹروں اور انتخابات سے متعلق ڈیوٹی پر تعینات اس   پولنگ عملے نے لوٹائے، جو واحد انتخابات  اور ایک ساتھ کرائے گئے انتخابات کی صورت میں  اپنے پارلیمانی حلقےسے باہر تعینات تھا،جیساکہ 17ویں  لوک سبھا کے ان انتخابات کے ساتھ ساتھ  چارریاستوں  آندھرا پردیش  ،اروناچل پردیش،اوڈیشہ اورسکم  کے اسمبلی انتخابات بھی کرائے گئے ۔

          ووٹروں سے یہ عارضی اعدادوشمار  ، بھارت کے انتخابی کمیشن ای سی آئی کی ویب سائٹ پر فیصد  نمبروں کی شکل میں  آویزاں  ہیں اور  انتخابات والے دن ووٹر  ہیلپ لائن موبائل ایپ   پر ظاہر کئے گئے ، جیسا کہ   ریٹرننگ افسر  (آر او )/  اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر (اے آر او )   نے   اپ لوڈ  کیا  ہے  ۔ یہ اعداد وشمار ووٹوں کے تقریباََ فیصد کی بنیاد پر ہیں  اور سیکٹر مجسٹریٹ کی طرف سے حاصل  کئے گئے ہیں۔ آر او  کے ذریعہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ووٹروں کی تعداد مرتب کرلی گئی اور ای سی آئی  کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ۔ یہ تعداد  پولنگ اسٹیشنوں کے حساب سے  پریزائڈنگ افسروں  نے اندازے  کے مطابق اپ لوڈ کی ،جس میں  مردووٹروں اور خاتون ووٹرو ں کو الگ الگ دکھایا گیا۔ یہ  سبھی تعداد عارضی ہے اور ان تخمینوں پر مبنی ہے جس  میں تبدیلی ہوسکتی ہے اور    ویب سائٹ پر اس اعلانیہ کے ذریعہ واضح کیا گیا ہے کہ یہ اعدادوشمار تخمینے کی بنیادپر ہیں  اور ان میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ووٹروںسے عارضی اعدادوشمار آر او نے  لگاتار وقفوں کے بعد دستیاب کئے ہیں ۔ یہ اعدادوشمار  اعلیٰ انتخابی افسروںاورای سی آئی نے ویب سائٹ پر جمع کئے ہیں تاکہ انہیں دوسری جگہوں پر بھیجاجاسکے اورمعلومات بھیجے کے بعد اس کی شفافیت  کی یقین دہانی کرائی جائے۔

          گنتی کے دن صبح آٹھ بجے تک ڈاک سے جو بیلٹ پرچے بھیجے گئے تھے ، وہ گنتی کے وقت پہلے لئے جاتے ہیں ۔پھر اس کے بعد دونوں  زمروں کے ووٹوں کی گنتی  پہلے کی جاتی ہے ۔  ڈاک سے بھیجے گئے پرچوں کی گنتی کرنے کے بعد ای وی ایم کے عام ووٹروں کی تعداد اس میں جوڑدی جاتی ہے اور جو امیدواروںکی بنیاد پر فیصد اور ووٹ  محفوظ رکھے گئے ہیں، انہیں ریٹرننگ افسر فارم 21  - ای  میںسرٹیفکیٹ دے دیتا ہے ۔

          ای وی ایم ووٹوںاور پوسٹل ووٹوں  کی گنتی کی بنیاد پر ریٹرننگ افسر فارم  21-  ای  اور انڈیکس کارڈ   تیار کرتا ہے۔

          اس سے پہلے انتخابات  میں  اس طرح کے سنجیدگی سے کی گئی ووٹوں کی گنتی میں مہینوں لگ  جاتے تھے۔ یہاں تک 2004  میں  نتائج  کے اعلان کے بعد ان اعدادوشمار کو حاصل کرنے میں    دوسے تین  مہینے  لگ گئے تھے۔  اس مرتبہ کمیشن کی طرف سے اس اختراعی انداز  کے آئی ٹی اقدام کے سبب ووٹوں کے قطعی اعدادوشمار  نتائج کے اعلان کے  چند دن بعد ہی شائع کردئے گئے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-2280



(Release ID: 1573235) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Bengali