کامرس اور صنعت کی وزارتہ

امریکہ نے ہندوستان کو دیئے گئے جی ایس پی فائدے واپس لیے

Posted On: 01 JUN 2019 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جون /            امریکہ نے ہندوستان کو دیئے گئے جی ایس پی فائدے 5 جون سے واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فائدے یکطرفہ  اور بلاتفریق کسی ترقی یافتہ ملک کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو دیئے جاتے ہیں۔ ہندوستان نے دوطرفہ تجارتی بات چیت کے ایک حصے کے طور پر ایک باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کی کوشش میں  امریکہ کے اہم  مطالبے پر حل کی پیشکش کی تھی، بدقسمتی سے امریکہ کو یہ پیشکش قابل قبول نہیں لگی۔ ہندوستان، امریکہ اور دیگر ممالک کی طرح ان معاملوں میں ہمیشہ اپنے قومی مفاد کو فوقیت دے گا۔ ہمارے بھی اہم ترقیاتی مقاصد  اور  سروکار ہیں اور  اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی خواہش بھی ہے۔ یہ بات حکومت کے نظریے کے سلسلے میں ایک رہنما اصول رہے گی۔

تعلقات کے معاملے میں خصوصی طور پر اقتصادی معاہدوں کے سلسلے میں مسائل سامنے آتے ہیں جن کو باہمی طور پر وقتا فوقتا حل کیا جاتا ہے۔ ہم اس مسئلے کو اسی مستقل عمل کے ایک حصے کے طو رپر دیکھتے ہیں اور  امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات، اقتصادی اور عوام سے عوام کے رابطے دونوں کے استحکام کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک ایسے طریقے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا کام جاری رکھیں گے جس میں دونوں کا مفاد ہو۔

 

 

U. No. 2264



(Release ID: 1573100) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi