امور داخلہ کی وزارت

جناب امت شاہ نے مرکزی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا


جناب جی کشن ریڈی اور جناب نتیانند رائے نے بھی امور داخلہ کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2019 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جون /            مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو گوبا اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈائرکٹر جناب راجیو جین نے نارتھ بلاک میں ان کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔

 جناب امت شاہ کو آج ہی اپنے عہدے کی ذمے داری سنبھالنے والے داخلہ امور کے نئے وزرائے مملکت جنا ب جی کشن ریڈی اور جناب نتیانند رائے نے  بھی مبارکباد دی۔

جناب امت شاہ راجیہ سبھا کے رکن، گجرات حکومت میں وزیر اور گجرات قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے وہ زراعت کا کام کرتے  ہیں اور وہ ایک سیاسی اور سماجی کارکن رہے ہیں۔

جناب امت شاہ کا جنم 1964 میں ممبئی میں ایک دولت مند گجراتی خاندان میں ہوا تھا ان کی والدہ محترمہ کسم بین اور والد جناب انل چند شاہ ہیں۔ جناب امت شاہ نے 16 سال کی عمر تک اپنے دادیہال کے گاؤں مانسا گجرات میں رہ کر تعلیم حاصل کی جہاں اپنی اسکولی تعلیم مکمل کرنے پر ان کا خاندان احمدآباد چلا گیا تھا۔ انھوں نے اپنی بی ایس سی (سال دوئم) کی ڈگری گجرات یونیورسٹی احمد آباد سے حاصل کی تھی۔

جناب امت شاہ 1997 سے 2017 تک گجرات قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے ہیں اور انھوں نے 2002 سے 2010 تک گجرات حکومت میں ایک وزیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ اس دوران انھوں نے امور داخلہ ، ٹرانسپورٹ، پروہی بیشن، پارلیمانی امور، قانون اور ایکسائز جیسے اہم قلمدان سنبھالے۔ اگست 2017 میں وہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 23 مئی 2019 سے 17ویں لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

۔

 U. No. 2265



(Release ID: 1573099) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Bengali