زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کا عہدہ سنبھالا


وزرائے مملکت جناب پرشوتم روپالا اور جناب کیلاش چودھری نے بھی عہدہ سنبھالا

प्रविष्टि तिथि: 01 JUN 2019 2:30PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی ذمے داری باضابطہ طور پر سنبھالی۔ جناب پرشوتم روپالا اور جناب کیلاش چودھری نے بھی وزارت میں وزرائے مملکت کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ وزارت کے تمام سینئر افسروں نے مرکزی وزیر اور وزرائے مملکت کا استقبال کیا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ان کی زبردست قیادت اور کسانوں کے لیے  ان کی فکر  کے لیے ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے انتخابی وعدوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں پی ایم کسان انکم سپورٹ اسکیم کا فائدہ  جو کہ پہلے دو ہیکٹئر تک زمین والوں کو ملتا تھا اب سبھی کسانوں کے لیے اس کی منظوری دے دی اور کسانوں کے لیے ایک پنشن اسکیم  کو بھی منظوری دی ہے۔ مویشی پالنے والے کسانوں کی مدد کے لیے جانوروں کی بیماری کی روک تھام کے لیے بھی ایک نئی پہل کی گئی ہے۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ اس شاندار پنشن اسکیم سے ان کسانوں کو پنشن ملے گی جو ملک کے عوام کو کھانا فراہم کرانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ آزادی کے بعد سے ملک میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسانوں کو ایسی پنشن کا کوریج ملے گا۔ اندازے کے مطابق پہلے تین برسوں میں ہی اس اسکیم سے پانچ کروڑ چھوٹے اور حاشیے کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پی ایم کسان کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ ترمیم شدہ اسکیم سے تقریباً دو کروڑ مزید کسانوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ اس سے پی ایم کسان کے کوریج  میں تقریباً 14.5 کروڑ استفادہ کنندگان آئیں گے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد وزارت کے افسروں سے بات کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ سخت محنت کرنے والے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے وزارت زراعت کے افسروں سے کہا کہ وہ زراعتی پیداوار کو فروغ دینے اور کسانوں کی بہبود کے لیے اپنے متعلقہ شعبوں میں بھرپور تعاون کریں۔

 

 

U. No. 2266


(रिलीज़ आईडी: 1573096) आगंतुक पटल : 87
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी