ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

اس سال کے عالمی یوم ماحولیات کے لئے تقریبات کا منصوبہ


اس سال کے موضوع ہوائی آلودگی سے متعلق گیت ’’ہوا آنے دے‘‘ کا آغاز

Posted On: 29 MAY 2019 7:49PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔29؍مئی۔عالمی یوم ماحولیات (ڈبلیو ای ڈی)  ہر سال  5 جون کو منایا جاتا ہے ۔ ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی روک تھا م سے متعلق وزارت (ایم او ای ایف سی سی)  ڈبلیو ای ڈی مناتی ہے  جس کے تحت  یو این ای پی  اس کے موضوع  پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور  اس سلسلے میں بہت سی  تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔  اس سال کا موضوع ہے ’’ہوا کی آلودگی‘‘  اس سال روایت کو ذہن میں رکھتے ہوئے  اصل تقریب  وگیان بھون میں 5 جون 2019 کو  منعقد کی جارہی ہے  جس کی صدارت  ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی روک تھام  کے وزیر  کریں گے۔  تقریبات میں  ماحولیات سے متعلق  ایک فلمی مقابلے  کا آغاز،  بہت سی کتابوں کا اجراء ، ہوا کی آلودگی سے متعلق  تین موضوعاتی اجلاس،  ’’کچرے کا بندوبست  اور جنگلات :  شہروں کے سبز پھیپھڑے ‘‘ شامل ہیں۔  عالمی یوم ماحولیات  ملک بھر کی  ریاستی راجدھانیوں  اور دیگر جگہوں پر بھی  منایا جائیگا۔

موضوعاتی گیت  کا اجراء  ایم او ای ایف سی سی  کے سکریٹری  جناب سی کے مشرا نے  اس گیت  کی تیاری میں شامل  فنکاروں کی موجودگی میں  نئی دہلی میں کیا۔  اجراء سے متعلق تقریب میں  سکریٹری موصوف نے کہا کہ یہ گیت  ہمارے وقت کے، ماحولیات کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے   سبھی کیلئے  یکجا ہوکر کام کرنے کی ایک اپیل ہے جس میں  ہم میں سے ہر ایک پر زور دیاگیا ہے کہ وہ  ماحول دوست  ٹیکنالوجی  کے موقع تلاش کرے اور  ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے  اقدامات کرے، نیز ہمارے ملک اور شہروں میں آلودگی کو کم کرنے کی کوششیں کرے۔

یہ بات قابل غور ہے  کہ ہوا کی  آلودگی سے نمٹنے کیلئے ماحولیات، جنگلات  اور آب وہوا کی  تبدیلی کی  روک تھام سے متعلق وزارت نے حال ہی میں  صاف ستھری ہوا کے  ایک قومی پروگرام (این سی اے پی)  کا آغاز  کیا ہے جو وسط مدتی پانچ سالہ لائحہ عمل جس  کے تحت 102 شہروں میں  ماہانہ 20 سے 30 فیصد  کثافت کی تخفیف اور  اس کے علاوہ   کثیف مادوں میں  2.5 فیصد  کی ماہانہ تخفیف کے ساتھ 10 کثافت پھیلانے والے مادوں کو کم کرنے کی بات شامل ہے ۔ مذکورہ 102 شہروں میں سے 84 شہروں نے پہلے ہی  اپنے منصوبہ عمل داخل کردیے ہیں۔ این سی اے پی کا اہم مقصد  ملک بھر میں فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ یہ ایک کثیر شعبہ جاتی اور مشترکہ طریقہ کار ہے  جس کے تحت  تمام کوششوں کو یکجا اور مربوط کیاجائیگا۔

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی  کی وزارت   نے  ممبئی کی  بھاملا فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر  اس موضوعاتی گیت  کی تخلیق کی ہے۔  گیت ’’ہوا آنے دے‘‘  معروف  اور بااثر شخصیتوں کے ساتھ  پیش کیے جانے کا مقصد  ہوا کی آلودگی سے متعلق   پیغام کو عام کرنا ہے۔  یہ موضوعاتی گیت  جناب  سوانند  کرکرے نے لکھا ہے  جسے جناب  شانتنو مکھرجی  ، کپل شرما، سنیدھی چوہان اور شنکر مہادیون نے گایا ہے۔ اس فلم کی ہدایت جناب  رومانچک اروڑا نے دی ہے۔

 

U-2228



(Release ID: 1572814) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Bengali