سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

چنگی محصول ادائیگی سے متعلق فاسٹیگ ، ایمیزن کے ذریعے اب آن لائن بھی خریدے جاسکتے ہیں

Posted On: 29 MAY 2019 6:08PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔29؍مئی۔فاسٹیگز اب  ای۔ کامرس پلیٹ فارم ایمیزن  پر بھی دستیاب ہیں۔  اس سے پہلے ان کاآغاز آئی ایچ ایم سی ایل نےجنوری 2019 میں کیا تھا جو این ایچ اے آئی کے ذریعے  فروغ یافتہ ایک کمپنی ہے۔ این ایچ اے آئی  فاسٹیگ ایک بینک نیوٹرل  فاسٹیگ ہے یعنی   کسی پوائنٹ آف سیل  (فروخت کے مرکز )   یا آن لائن  کسی  صارف کے ذریعے خریداری کے وقت  کوئی بینک  فاسٹیگ کے لئے پہلے سے مقرر نہیں ہوتا  اور فاسٹیگ کے تحت   ،فاسٹیگ موبائل ایپ کا استعمال کرکے، جو فی الحال گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے  ، اپنے موجودہ بینک کھاتے  کے ساتھ فاسٹیگ کو جوڑ کر ، صارف کیلئے  ایک لچکدار طریقہ کار کی پیشکش  کرتا ہے۔

آن لائن این ایچ اے آئی فاسٹیگ  کی تشکیل،  ڈی آئی وائی  (ڈو اِٹ یور سیلف)  یعنی  خود کرو ،  خیال کے تحت  کی گئی ہے جس کے تحت  کوئی صارف  ،مائی فاسٹیگ موبائل ایپ میں  اپنی  اور اپنی گاڑی کی تفصیلات  بتا کر اسے اپنے طور پر  سرگرم کرسکتا ہے۔ اس کے بعد  صارف کو اس ٹیگ کو  اپنی پسند  کے  کسی موجودہ بینک کھاتے سے جوڑنا ہوگا۔  فی الحال  بینک سے جوڑنے کی سہولت  ،سات رکن بینکوں   ایس بی آئی، آئی سی آئی سی آئی  بینک، ایکسس بینک ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، انڈس اِنڈ بینک ، پے ٹی ایم پیمنٹس بینک اور ایکویٹاس  اسمال فائنانس بینک میں  دستیاب ہے۔  آن لائن این ایچ اے آئی  فاسٹ ٹیگ ،وی سی۔ 4  کے لئے  دستیاب ہوگا جو  اصل میں کار / جیپ / وین ہیں۔

آئی ایچ ایم سی ایل   میں ،فاسٹیگ ،صارفین  کے  تجربات میں اضافے پر توجہ دی گئی ہے اور  مستعد  اور قابل اطمینان چنگی محصول ادائیگی  کو یقینی بنانے کیلئے  ، نئی حکمت عملی پر لگاتار کام کیا جارہا ہے۔  فاسٹیگ،  دہلی این سی آر اور  نامزد کامن سروس سینٹرز  ( سی ایس سی)  میں  منتخبہ  پٹرول پمپس  پر بھی دستیاب ہے اور  ہم اسے  دیگر میٹرو شہروں میں بھی  دستیاب کرانے  پر کام کررہے ہیں۔ فروخت کا یہ آن لائن  قدم،  آئی ایچ ایم سی ایل کے لئے  ایک بہت ہی اہم کامیابی ہے اور اس کے  تحت  ،صارفین  کے گھر پر ہی  فاسٹیگ کی  آسان دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا۔

فی الحال فاسٹیگ 22 سرٹیفائیڈ بینکوں کی طرف سے  مختلف چینلوں جیسے قومی شاہراہ  ٹول پلازہ ،  منتخبہ بینک شاخوں وغیرہ پ،ر پوائنٹ آف سیل (فروخت کے مرکز) کے ذریعے  جاری کیے جارہے ہیں۔  البتہ  ان فاسٹیگز  کے تحت ،جو اِن سرٹیفائیڈ بینکوں کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں  صارفین کو  یہ پیشکش نہیں کی جاتی  کہ وہ اپنی پسند کے بینک کھاتوں سے اسے  جوڑ سکیں۔ آئی ایچ ایم سی ایل کے ذریعے،  این ایچ اے آئی فاسٹیگ کی آن لائن دستیابی سے  فاسٹیگ پروگرام کی مقبولیت میں واقعتاً اضافہ ہوگا۔  یہ اضافہ  صارفین کو سہولت دیکر  اور چنگی محصول  کی ڈیجیٹل ادائیگی کی پیشکش کے ذریعے کیا جائیگا جس سے  وقت ، پیسے  اور ایندھن کی  بچت ہوگی۔  مزید یہ کہ چنگی محصول کی ڈیجیٹل ادائیگی سے  ،بغیر نقدی کے شفاف لین دین   میں اضافہ ہوگا جس سے بھارت، کم نقدی استعمال کرنے والے سماج میں تبدیل ہوگا اور  ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو مدد ملے گی۔

 

 

U-2230



(Release ID: 1572812) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Bengali